بھارتی چناؤ کمیشن

تلنگانہ قانون ساز کونسل کیلئے نظام آباد مقامی بلدیاتی اداروں کے حلقے سے ملتوی ہوئے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کی تاریخ کا اعلان

Posted On: 25 SEP 2020 6:29PM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پریس نوٹ نمبر ECI/PN/30/2020، مؤرخہ 5 مارچ 2020 کونظام آباد مقامی بلدیاتی اداروں کے حلقہ انتخاب کے ضمنی چناؤ کا اعلان کیا تھا جس میں موجودہ رکن جناب آر بھوپتی ریڈی کے نااہل قرار دیے جانے کے سبب خالی ہوئی سیٹ کو بھرنے کیلئے نوٹیفکیشن نمبر 100/TL-LC/08/2019-LAC مؤرخہ 12 مارچ 2020 کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ 23 مارچ2020 کونام واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد فارم 7 بی  میں چناؤ لڑنے والے امیدواروں کی فہرست 03 امیدواروں کے نام ساتھ شائع کی گئی۔ چناؤ 7 اپریل 2020(منگل) کو منعقد کیا جانا تھا، اس سے قبل کمیشن نے مؤرخہ 12 مارچ 2020 کو نوٹیفکیشن جاری کرکے چناؤ عمل 13 اپریل 2020 (بروز پیر) تک مکمل کیا جانا تھا۔

2۔       کووڈ-19 کے سبب عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مجاز اتھارٹی کے ذریعے قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق ایکٹ 2005 کے تحت جاری کردہ رہنما خطوط اور احکامات کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہندوستان کے آئین کی دفعہ 324 کی شق 16 کے تحت عوامی نمائندگان ایکٹ 1951 کے مطابق مؤرخہ 24 مارچ2020 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کو رد کرکے چناؤ کاوقت 60 دنوں تک بڑھا دیا گیا جسے بعد میں مؤرخہ 22 مئی 2020 اور 6 جولائی 2020 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 45 دنوں کیلئے مزید بڑھا دیا گیا۔

3۔       یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ مؤرخہ 12 مارچ 2020 کے نوٹیفکیشن کے تحت پہلے سے ہی کی گئی سرگرمیوں کی فہرست بقیہ سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے قابل اطلاق تھی جیسا کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت مقرر کیا گیا تھا۔

4۔       تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسرکی جانب سےموصولہ اطلاعات پر غور کرتے ہوئے کمیشن نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ تلنگانہ کے نظام آباد مقامی بلدیاتی اداروں کے حلقہ انتخاب کا ضمنی چناؤ درج ذیل پروگرام کے مطابق منعقد کیا جائیگا:

 

پروگرام

تاریخ

پولنگ کی تاریخ

9 اکتوبر 2020 (جمعہ)

پولنگ کے اوقات

صبح 9:00 بجے سے لیکر شام 5:00 بجے تک

ووٹوں کی گنتی

12اکتوبر 2020 (پیر)

وہ تاریخ جس سے قبل الیکشن کا عمل مکمل کرلیا جائیگا

14 اکتوبر 2020 (بدھ)

5۔      اس چناؤ سے متعلق مثالی ضابطہ عمل چناؤ کے علاقے میں فوری طور سے لاگو ہوگا۔ لنک کے تحت کمیشن کی ویب سائٹ میں تفصیلات دیکھیں:

https://eci.gov.in/files/file/4070-biennial-bye-elections-to-the-legislative-councils-from-council-constituencies-by-graduates%E2%80%99-and-teachers%E2%80%99-and-local-authorities%E2%80%99-constituencies-%E2%80%93-mcc-instructions-%E2%80%93-regarding/

6۔       سبھی افراد کے لئے مکمل چناؤ عمل کے دوران وسیع رہنما خطوط کو تسلیم کرنا ہوگا:۔

  1. تمام افراد کو الیکشن سے متعلق ہر سرگرمی کے دوران فیس ماسک پہننا ہوگا۔
  2. الیکشن کے مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے والے ہال / روم/ احاطے میں داخلے کے وقت

(الف) تمام افراد کی تھرمل اسکیننگ کی جائے گی۔

(ب) تمام مقامات پر سینیٹائزر دستیاب کرائے جائیں گے۔

  1. ریاستی حکومت اور اُمور داخلہ کی وزارت کی جانب سے موجودہ کووڈ-19 رہنما خطوط کے مطابق سماجی دوری کا لحاظ رکھا جائیگا۔
  2. جہاں تک قابل عمل  ہومحفوظ دوری کے اصول کو یقینی بنانے کیلئے بڑے ہال کی شناخت کرکے ان کا استعمال کیا جانا چاہئے۔
  3. پولنگ اہلکاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کی آمدورفت کیلئے مناسب تعداد میں گاڑیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ کووڈ-19 رہنما خطوط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

7۔       کووڈ-19 کے دوران چناؤ کے عمل  کے دوران وسیع رہنما خطوط پر سختی سے عملدرآمد کرنے کیلئے براہ کرم کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب رہنما خطوط کیلئے لنک دیکھیں:

https://eci.gov.in/files/file/12167-broad-guidelines-for-conduct-of-general-electionbye-election-during-covid-19/

 

*********************

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5875



(Release ID: 1659255) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu