وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کے ذریعے صنعتی دنیا کی مدد کیلئے ایک اور اہم قدم

Posted On: 24 SEP 2020 4:28PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کی منظوری کے بعد ڈی آر ڈی او اور اے ٹی وی پی نے صنعتوں کو مدد کرنے کیلئے ایک اور اقدام کے طور پر ‘‘ترقیاتی کنٹریکٹس’’کیلئے ‘‘کارکردگی تحفظ ’’ کے ضابطے کو ختم کردیا ہے۔ یہ چھوٹ صرف ترقیاتی کنٹریکٹس کے لئے قابل اطلاق ہوگی جیسا کہ ڈی آر ڈی او کی خریداری  مینول،پی ایم 2016 کے پیرا 12.5 میں مذکور ہے اور ترمیم کی گئی ہے۔ حالانکہ وارنٹی کی مدت کے دوران ڈی آر ڈی او اور اے ٹی وی پی کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے کامیاب ترقیاتی ساجھیداروں سے وارنٹی باؤنڈ حاصل کرنے کا عمل جاری رہے گا۔

یہ تدبیر نظرثانی شدہ تاریخ- 23 ستمبر 2020 سے ترقی سے منسلک سبھی معاہدوں کیلئے ٹینڈرز (آر ایف پی)کو مدعو کرنے کیلئے لاگو ہوگی۔ ترقیاتی کنٹریکٹس سے متعلق ٹینڈرز یا کنٹریکٹس کے لئے جو پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں، صرف آر ایف پی میں درج دفعات کا اطلاق ہوگا۔

ڈی آر ڈی او کے صدر اور ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری ڈاکٹر جی ستیش ریڈی  نے  کہا کہ یہ صنعتی دنیا کومدد فراہم کرنے کی سمت میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5824


(Release ID: 1658904) Visitor Counter : 157