خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بھارتیہ پوشن کرشی کوش

Posted On: 23 SEP 2020 7:27PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ہندوستان کے تمام اضلاع میں فصلوں کے تنوع – موجودہ اور تاریخی فصلوں دونوں کیلئے ، کی معلومات رکھنے والا ایک ویب پورٹل بھارتیہ پوشن کرشی کوش (بی پی کے کے) تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد روایتی اور مقامی طور پر دستیاب تغذیہ سے مالامال فصلوں کی پیداوار کرنے کیلئے ضروری زرعی ماحولیاتی معلوماتی سے بھر پور ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔ بھارتیہ پوشن کرشی کوش کو ہندوستان کی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پیدا ہونے والی تمام اہم فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی تغذیاتی قدر وقیمت کے بارے میں بتانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس معلومات کا مقصد تمام عمر کے گروپوں کیلئے سودمند بنانا ہے۔ علاقائی ترجیحات کی بنیاد پر حاملہ خواتین کیلئے کھانے کی چارٹ  پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ نوڈل وزارتوں / محکموں کے اشتراک سے ضروری ڈیٹا جمع کیے گئے ہیں۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5788



(Release ID: 1658489) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Punjabi , Telugu