شہری ہوابازی کی وزارت

ڈی جی سی اے سے منظور شدہ 13 فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی اوز) ڈرونز کے لئے پائلٹ ٹریننگ بھی فراہم کرائیں گے

Posted On: 22 SEP 2020 6:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22  ستمبر 2020،            شہری ہوابازی کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 15 ستمبر 2020 کو  ریموٹلی پائلیٹیڈ ایئر کرافٹ سسٹم (آر پی اے ایس)  یا درون کے لئے  پائلٹ ٹریننگ فراہم کرانے کے وسطے  ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن  (ڈی جی سی اے) نے  13 فلائنگ ٹریننگ  آرگنائزیشن  (ایف ٹی او) کو منظوری دی ہے۔

اس پر عوام کی رائے جاننے کے لئے  مسودہ  سول ایوی ایشن ریکوائرمنٹ  (سی اے آر)  سیکشن ۔ 7، سیریز ڈی، حصہ ایک اور مسودہ فلائنگ ٹریننگ سرکلر (ایف ٹی سی)۔ 2/ 2020 ڈی جی سی اے کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔ مذکورہ سی اے آر اور ایف ٹی سی  کے منظور ہونے پر  ڈرون ٹریننگ فراہم کرانے کےلئے  منظوری حاصل کرنے کے واسطے  مزید اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہوگی۔

پندرہ ستمبر 2020 کو  ڈرون پائلٹ ٹریننگ فراہم کرانے کے لئے 13 ایف ٹی اوز کو منظوری دی گئی ہے۔ایسی منظوری دیئے جانے کی بنیاد  ان  ایف ٹی اوز کی ہوابازی کے تحفظ کے پہلوؤں ، ضابطوں سے متعلق میکانزم  سے واقفیت ،  انسانی کےذریعہ چلائے جانے طیارے  کے پائلٹ کی تربیت  کے میدان میں تجربہ ، آلات،  تربیت کاروں، ضروری بنیادی ڈھانچے وغیرہ  کی دستیابی رہی ہے۔

ریموٹ  پارئلٹ  ٹریننگ کی شرائط  سی اے آر سیکشن۔ 3، سیریز ایکس، حصہ ایک میں دی گئی ہے۔ اس کی بنیاد پر  ہر ایک ایف ٹی او کے ذریعہ  تربیتی پروگرام تیار کیا جاتا ہے اور  ڈی جی سی اے سے  منظوری حاصل کرنے کے بعد تربیت فراہم کرائی جاتی ہے۔

سترہ ستمبر 2020 کو ڈی جی سی اے نے  کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کے ذریعہ جمع کرائی گئی  ’’آر  پی اے ایس کے لئے سرٹی فکیشن اسکیم ‘‘ کے واسطے اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔ اس سے ڈرونز کی  فریق سوئم جانچ  اور سرٹی فکیشن میں مدد ملے گی۔ کیو سی آئی مقررہ معیارات کے مطابق  سرٹی فکیشن اداروں کی فہرست تیار کرے گا اور ڈرون کے لئے جانچ اور سرٹی فکیشن کا عمل شروع کے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5742

                          



(Release ID: 1657995) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Punjabi