وزارت دفاع

چین اور ہندوستان کے درمیان سینئر کمانڈروں کی چھٹے دور کی میٹنگ سے متعلق مشترکہ پریس ریلیز

Posted On: 22 SEP 2020 9:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:22 ستمبر، 2020:

ہندوستان اور چین کے سینئر کمانڈروں نے21ستمبر کو ملٹری کمانڈرسطح کی میٹنگ کے چھٹے دور کا انعقاد کیا۔ دونوں فریقوں نے ہند-چین سرحدی علاقوں میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی)  پر صورتحال کو بہتر اور مستحکم کرنے کے بارے میں واضح اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ذریعے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو دلجمعی سے نافذ کرنے ، زمینی سطح  پر اطلاعات و مواصلات کو مستحکم کرنے، غلط فہمیوں سے اجتناب کرنے ، سرحد پر مزید افواج بھیجنے سے روکنے، زمینی صورتحال کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے سے گریز کرنے اور کسی بھی طرح کی ایسی کارراوئیوں سے پرہیز کرنے پر اتفاق کیا جو صورتحال کو پیچیدہ بناسکتی ہیں۔ دونوں فریقوں نے زمینی مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے اور سرحدی علاقے میں امن وآشتی کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنے کیلئے جلد از جلد فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ کے ساتویں دور کا انعقاد کرنے پر اتفاق کیا۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:5745


(Release ID: 1657982) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Marathi , Hindi