وزارت دفاع

سیاچین میں تعینات فوجیوں کے ذریعہ لی جانے والی کیلوری کی مقدار

प्रविष्टि तिथि: 19 SEP 2020 5:00PM by National

نئی دہلی، 19 ستمبر 2020: وزیر مملکت برائے دفاع جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں محترمہ شانتا چھیترن کو دیے گئے تحریری جواب میں اس امر کا انکشاف کیا کہ سیاچین میں تعینات فوجیوں کو ایک دن میں دیے جانے والے راشن میں اتنی کیلوریز ہوتی ہیں جس سے فوجیوں مطلوبہ توانائی پوری وہ سکے۔

فوجیوں کا راشن ان کی تغذیائی ضرورتوں کی بنیاد پر اور مختلف ماحولیاتی حالات کے تحت ان کی توانائی ضروریات کے مطابق طے کیا جاتا ہے۔ سیاچین جیسے زیادہ اونچائی والے علاقوں (12000 فٹ سے زائد) میں، توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مخصوص مقدار میں راشن فراہم کرایا جاتا ہے۔ ڈفینس انسٹی ٹیوٹ آف سائیکلوجی اینڈ ایلیڈ سائنس (ڈی آئی پے اے ایس) کے ذریعہ کیے گئے مطالعہ کے مطابق 12000 فٹ سے زائد اونچائی پر تعینات فوجیوں کے لئے توانائی ضروریات اور فراہم کی جانے والی توانائی مقدار درج ذیل ہے:

  • کل توانائی ضرورت ۔ 4270 کے سی اے ایل (±550)
  • موجودہ راشن سے حاصل ہونے والی کل توانائی مقدار ۔ 5350 کے سی اے ایل

اس طرح، دیکھا جا سکتا ہے کہ راشن سے حاصل ہونے والی کیلوری مقدار کہیں زیادہ ہے۔

فوجیوں کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے تمام مقامات پر انہیں مخصوص راشن فراہم کرانے کے لئے ایک بہتر طور پر قائم میکنزم موجود ہے۔ سیاچین میں بھی، فوجیوں کی پسند کا معیاری راشن فراہم کرانے اور ان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:5669


(रिलीज़ आईडी: 1657644) आगंतुक पटल : 144
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Assamese , Manipuri , Bengali , Punjabi