خلا ء کا محکمہ

راکٹ لانچنگ پورٹ

Posted On: 21 SEP 2020 4:49PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقیات (ڈونر)، پی ایم او میں وزیر مملکت اورعملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی  وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے تمل ناڈو میں کلاسیکراپٹینم کے مقام پر اسرو کے ذریعے ملک کے دوسرے خلائی راکٹ لانچنگ پورٹ کے قیام کی صورتحال کے بارے میں لوک سبھا کوایک تحریری جواب میں  مطلع کیا۔

خلائی محکمے کی درخواست کے مطابق تمل ناڈو حکومت نے تھوتھوکوڈی ضلع میں961.66.90 ہیکٹر اراضی کی شناخت کی ہے، اس میں سے 431.87.74 ہیکٹر زمین کا سروے پورا کرلیا گیا ہے اور ابتدائی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ باقی ماندہ علاقے میں سروے کا کام آخری مرحلے میں ہے۔اس وقت تمل ناڈو کے کلاسیکراپٹینم میں  دوسرے لانچنگ پورٹ کی تعمیر کی تجویز کی جارہی ہے۔

پرائیویٹ کمپنیوں کے لئے خلائی شعبے کو کھولنے کی مرکزی پالیسی فیصلے سے،ان کے لئے مختلف خلائی ذیلی نظاموں اور اصل نظام کے ساتھ ساتھ سٹیلائٹ اور لانچ وہیکل کو بنانے  کی راہ ہموار ہوگی۔انہیں اس بات کی بھی اجازت دی گئی ہے کہ وہ سہولیات قائم کریں اور لانچ خدمات اور دیگر خلاء پر مبنی خدمات بھی فراہم کرائیں۔ان میں سے بہت سی خدمات اور  مصنوعات یقینی طورپر عالمی صارفین کو اپنی طرف راغب کریں گی، جس سے عالمی پیمانے پر خلائی شعبے کی منڈی میں ہندوستان کے حصے میں اضافہ ہوگا۔

 

********

م ن ۔ا ع۔ن ع

 (U: 5701)



(Release ID: 1657619) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi