محنت اور روزگار کی وزارت

بے روزگار مزدوروں کے لئے راحت پیکیج

Posted On: 21 SEP 2020 5:58PM by PIB Delhi

عالمی پیمانے پر کورونا وائرس(کووڈ-19)وباء کے پھیلنے اور اس کے بعد لاک ڈاؤن  کی وجہ سے ہندوستان سمیت عالمی معیشتیں متاثر ہوئی ہیں۔ کووڈ-19 کی وجہ سے بڑی تعداد میں ورکروں کو ہجرت کرکے اپنے آبائی وطن واپس لوٹنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔کووڈ-19 کے منفی اثرات کو دور کرنے کے لئے حکومت ہند نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے ایک اقتصادی پیکیج کا اعلان کیاتھا۔ا ٓتم نر بھر بھارت کا بھی آغاز کیاگیا ، جو کہ معیشت ، بنیادی ڈھانچے ، سسٹم ، آبادی اور مطالبے پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور جس کا  مقصد نوجوانوں کے لئے روزگار وضع کرنا ہے۔

حکومت نے کووڈ-19 وباء کے اثرات کا مداوا کرنے کے لئے غریب لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لئے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا(پی ایم جی کے وائی) شروع کی ہے۔اس کے تحت کئے جانے والے اقدام کا مقصد غریب سے غریب تر افراد تک خوراک اور ہاتھ میں پیسوں کے ساتھ رسائی کرنا ہے، تاکہ وہ روز مرہ کی ضروری اشیاء اور دیگر ضروریات کو حاصل کرنے میں کسی طرح کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ(ای پی ایف) کے تحت آجر کا 12 فیصد حصہ اور ملازم کا 12 فیصد حصہ، دونوں ، جوکہ مجموعی طورپر 24 فیصد  بنتا ہے  اور یہ ایسے ملازمین کے لئے  ہے، جو 15000 روپے ماہانہ سے  کم کما رہے ہیں ۔ اس کا اطلاق 100 افراد تک ملازمین رکھنے والی ان تمام کمپنیوں کے لئے اجرتی مہینے مارچ سے اگست 2020ء کے لئے ہوگا، جن میں90 فیصد سے زیادہ مذکورہ زمرے کے ملازمین ہوں گے۔

آجر اور ملازمین دونوں کے ذریعے لازمی پی ایف کی ادائیگی کو موجودہ 12 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کردیا گیا ہے، جو کہ ان تمام کمپنیوں کے لئے ہے، جن کا احاطہ تین مہینے کے لئے ای پی ایف او کے تحت کیا گیا ہے۔

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے تناظر میں گاوؤں کو  واپس جانے والے ورکروں کے لئے روزگار اور ذریعہ معاش کے لئے مواقع کو بہتر بنانے کی غرض سے حکومت ہند نے 20 جون 2020ء کو غریب کلیان روزگار ابھیان کا آغاز کیا۔ ابھیان دیہی بنیادی ڈھانچے، فروغ پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور گاوؤں میں انٹر نیٹ جیسی جدید سہولیات فراہم کرتا ہے۔اس کے تحت 6 ریاستوں کے 116 اضلاع کا احاطہ کیاجائے گا، جس میں 50 ہزار کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور اسے  مشن موڈ میں مہم  جویانہ  سطح پر آئندہ 125 دن میں نافذ کیاجائے گا۔

آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت حکومت نے ایم جی نریگا کے تحت 40 ہزار کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کی ہے۔اس سے مجموعی طورپر 300 کروڑ انفرادی کام کرنے کے دن وضع ہوں گے، جو کہ زیادہ کام کی ضرورت پر توجہ مرکوز کریں گے، جس میں مانسون کے سیزن میں ہجرت کرنے والے ورکر بھی شامل ہوسکیں گے۔

حکومت  ہند نے وزیر اعظم-سوا ندھی اسکیم شروع کی ہے، جس کے تحت ایک سال کی مدت کے لئے 10000روپے تک کا ورکنگ قرضہ فراہم ہوگا، جوکہ تقریباً 50 لاکھ خوانچہ فروشوں کو حاصل ہوسکے گا، تاکہ وہ اپنا کام دوبارہ شروع کرسکیں۔

اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا کے تحت بے روزگاری کے فوائد کا نفاذ کیاجارہا ہے، جو کہ ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی)کے تحت ہے اور اسے اوسط اجرت کے 25 فیصد سے بڑھاکر 50 فیصد تک کردیا ہے، جوکہ 90دنوں تک ادا کیاجاسکے گا۔ اس میں ان بیمہ انشورڈ ورکروں کے لئے فوائد کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے، جو کووڈ-19 کی وجہ سے اپنے روزگار سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔یہ بڑھے ہوئے فوائد اور بہتر سہولیات،24 مارچ 2020ء سے 31 مارچ 2020ء تک کی مدت کے لئے دستیاب ہوگی۔

یہ معلومات، لیبر اور روزگار کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، جناب سنتوش کمار گنگوار نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا میں دی۔

**********

م ن اع۔ن ع

(22.09.2020)

(U: 5700)


(Release ID: 1657606) Visitor Counter : 206