پنچایتی راج کی وزارت

دیہی مقامی اداروں کو گرانٹ ان ایڈ

Posted On: 20 SEP 2020 4:09PM by PIB Delhi

15ویں مالیاتی کمیشن نے 21-2020 کی اپنی رپورٹ میں 28 ریاستوں میں دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کے لئے گرانٹ (امداد) کی سفارش کی ہے۔ گرانٹس یعنی امداد پنچایت راج کے تمام ٹائرس کے لئے سفارش کی گئی ہے اور یہ گرانٹ پانچویں اور چھٹے شیڈول ایریا کے لئے بھی ہے۔ گرانٹ دو حصوں میں فراہم کی جاتی ہے۔ نمبر ایک بنیادی (یونائٹیڈ) گرانٹس اور 50-50 فیصد کے تناسب میں ٹائیڈ گرانٹس بیسک (بنیادی) گرانٹس یونائیٹیڈ ہیں اور تنخواہ یا دیگر ایسٹیبلشمنٹ کو چھوڑ کر لوکیشن-اسپیسفک فیلٹ ضرورتوں کے لئے آر ایل بی کے ذریعے استعمال کی جاسکتی ہے۔

ٹائیڈ گرانٹس او ڈی ایف کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی وپینے کے پانی، بارش کے پانی کو جمع کرنے اور واٹر ری سائیکلنگ کی سپلائی کی بنیادی خدمات کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔آر ایل بی کا جہاں تک تعلق ہے تو وہ ہر ان دو اہم خدمات کے لئے ان ٹائیڈ گرانٹس کا ڈیڑھ گنا مختص کیاگیا ہے۔ البتہ اگر کسی آر ایل بی نے ایک زمرے کی ضرورتوں کو پوری طرح بھر دیا ہے تو یہ دیگر زمرے کے لئے فنڈ کا استعمال کرسکتا ہے۔

21-2020 میں 15 ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس کاکل حجم  60750 کروڑ روپے ہے جس کی سفارش کی گئی ہے۔ آر ایل بی کے لئے گرانٹس دو مساوی قسطوں میں جاری کی گئی ہے۔

17 جون 2020 اور 15 جولائی 2020 کو مالیاتی وزارت کی طرف سے ریاستوں کو 15187.50کروڑ روپے کی 15 ویں مالیاتی کمیشن کی بنیادی (یونائیٹیڈ) گرانٹس اور ٹائیڈ گرانٹس جاری کی گئی تھی۔

...............................................................

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-5579


(Release ID: 1657572) Visitor Counter : 108