امور داخلہ کی وزارت
مرکزی مسلح پولیس فورس کے جوانوں کے لئے سرگرم کینٹین
Posted On:
21 SEP 2020 4:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 /ستمبر 2020 ۔ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے موجودہ اور سبکدوش عملے کے لئے مجموعی طور پر 119 ماسٹر بھنڈار اور 1871 ماتحت بھنڈار چلائے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں سی اے پی ایف کے سابق وابستگان کے لئے بھی دس مِنی بھنڈاروں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے سات بھنڈار ماسٹر بھنڈاروں کے تحت چلائے جارہے ہیں۔ سنٹرل پولیس کینٹینوں (سی پی سی) کو جن کا نام اب کیندریہ پولیس کلیان بھنڈار (کے پی کے بی) رکھ دیا گیا ہے، اداروں/ سپلائروں کے ساتھ براہ راست بات کرکے رعایتی قیمتوں پر معیاری چیزیں فراہم کی جارہی ہیں۔ یہ فراہمی ان بھنڈاروں سے فائدہ اٹھانے والوں کے لئے ہے۔ یہ پتہ لگانے کے لئے کہ مصنوعات معیاری ہیں انھیں کے پی کے بی سے رجسٹرڈ کرنے سے پہلے سرکاری ضابطوں/ رہنما اصولوں کے تحت پرکھا جاتا ہے۔ کے پی کے بی میں رعایتی قیمتوں پر چیزیں مہیا کرائی جاتی ہیں۔ سردست کے پی کے بی کے ذریعے فروخت کی جانے والی مصنوعات پر جی ایس ٹی میں کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے، جیسا کہ کینٹین اسٹورس ڈپارٹمنٹ کو دستیاب رہتا ہے۔
گھریلو صنعتوں کے فروغ کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کیندریہ پولیس کلیان بھنڈار سے صرف سودیسی مصنوعات ہی فروخت کی جائیں گی۔ اس پر یکم جون 2020 سے عمل کیا جارہا ہے۔
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ باتیں بتائیں۔
******
م ن۔ ر ف۔ م ر
U-NO. 5686
(Release ID: 1657513)
Visitor Counter : 76