وزارتِ تعلیم

وزیراعظم جناب نریندر مودی کل آئی آئی ٹی گوہاٹی میں 22 ویں  جلسہ تقسیم اسناد سے ورچوول طریقے سے خطاب کریں گے

Posted On: 21 SEP 2020 6:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21  ستمبر 2020،           وزیراعظم  جناب نریندر مودی 22 ستمبر 2020 بروز منگل دوپہر 12 بجے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آئی آئی ٹی گوہاٹی کے  جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک، آسام کے وزیراعلی جناب سربا نند سونووال،   تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے  اور دیگر معززین بھی  شرکت کریں گے۔آئی آئی ٹی گوہاٹی کے بورڈ آف گورنرس  کے چیئرمین  ڈاکٹر راجیو آئی مودی اور آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ڈائرکٹر  پروفیسر ٹی جی سیتا رام  بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

کل 1803 طلبا ء اپنی ڈگریاں حاصل کریں گے جن میں  687 بی ٹیک اور 637 ایم ٹیک طلبا شامل ہیں۔

ورچوول طریقے سے آن لائن طلبا کی  کامیابی  کا جشن منانے کے لئے  جلسہ تقسیم اسناد کے مقصد سے  انسٹی ٹیوٹ نے  ایک ورچوول   ریئلٹی بیسڈ  ایوارڈ کی تقسم  کا پروگرام تیار کیا ہے، جس میں  کوئی بھی اپنے گھر پر بیٹھ کر  ڈائرکٹر کے  اپنے اوتار سے  ایورڈ  یافتہ کے اتوار  کے ذریعہ میڈکل حاصل کئے جانے  کو محسوس کرسکتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے ایک فوٹو بوتھ بھی تیار کیا ہے جس میں مختلف بیک گراؤنڈ  تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے ذریعہ  طلبا کیمپس کے  کچھ چنیدہ مقامات پر  تصاویر لے سکتے ہیں۔  آئی آئی ٹی گوہاٹی کی فیکلٹی اور طلبا نے انسٹی ٹیوٹ کے  ورچوول دورے کے لئے  ایک ٹیلی پریزینز  موڈیول تیار کیا ہے۔

یہ تقریب یو ٹیوٹ   (https://www.youtube.com/watch?v=1ros6o-VAPE)

 اور Facebook (https://www.facebook.com/iitgwt/posts/3515165218504302). لائیو ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

 

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-5695

                          



(Release ID: 1657464) Visitor Counter : 106