وزارت دفاع
او ایف بی کی تشکیل
Posted On:
19 SEP 2020 5:02PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے دفاع جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر سانتو سین کو دیے گئے ایک تحریری جواب میں اس امر کا انکشاف کیا کہ سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 29.07.2020 کو منعقد کی گئی میٹنگ میں، آرڈنینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) ، جو کہ وزارت دفاع کا ایک ذیلی آفس ہے، کو کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت رجسٹرڈ، ایک یا ایک سے زائد 100 فیصد سرکاری کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
او ایف بی کے کارپورائیزیشن سے جنگی سازو سامان کی فراہمی میں ادارے کی خودمختاری ، جوابدہی اور اہلیت میں بہتری واقع ہوگی۔
حکومت نے او ایف بی کارکنان کے ذریعہ مجوزہ کارپورائزیشن کے خلاف ہڑتال کرنے اور 04 اگست 2020 کو تین دفاعی شہری ملازمین کی فیڈریشنوں کی جانب سے جاری کیے نوٹس ، جس میں حکومت کے ذریعہ او ایف بی کی تشکیل کے قدم کے خلاف، آرڈنینس فیکٹریوں کے ڈفینس سویلین ایمپلائز کے ذریعہ 12.10.2020 کی صبح 6 بجے سے غیر معینہ ہڑتال شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، کا بھی نوٹس لیا۔
ڈیپارٹمنٹ آف ڈفینس پروڈکشن جنگی سازو سامان تیار کرنے والی فیکٹریوں سے وابستہ فیڈریشنوں اور انجمنوں سے اس تبدیلی کے بارے میں ان کے نظریات جاننے کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔او ایف بی کے کارپورائیزیشن کے مکمل عمل کی نگرانی اور رہنمائی ، جس میں اجرت اور ریٹائرمنٹ سے متعلق فوائد کی حفاظت کرتے ہوئے منتقلی حمایت اور ملازمین کی ازسر نو تعیناتی سے متعلق منصوبہ بھی شامل ہے ، کے لئے وزیر دفاع کی چیئرمین شپ میں وزراء کا بااختیار گروپ (ای جی او ایم) تشکیل دیا گیا۔
م ن۔ ا ب ن
U:5667
(Release ID: 1657263)
Visitor Counter : 258