کارپوریٹ امور کی وزارتت

این سی ایل ٹی کی کارکردگی

Posted On: 19 SEP 2020 8:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 ستمبر 2020: 31 جولائی 2020 تک، نیشنل کمپنی لا ٹربیونل (این سی ایل ٹی) میں   مجموعی طور پر 19844 معاملات زیر التوا تھے، جس میں دیوالیہ پن اور دیوالیہ پن قرار دیے جانے سے متعلق ضابطہ (آئی بی سی) کے تحت 12438 معاملات بھی شامل تھے۔ اس امر کا اظہار خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کیا۔

این سی ایل ٹی میں باقاعدہ اسٹافنگ پوزیشن کے بارے میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ این سی ایل ٹی میں افسران / عملہ کی مجموعی طور پر 320 اسامیاں پیدا کی گئیں۔ ان اسامیوں کے لئے بھرتی قوانین (آر آر)کی اطلاع 21.01.2020 کو جاری کی گئی اور این سی ایل ٹی نے باقاعدہ بنیاد پر ان اسامیوں پر ملازمین کے تقرر کے لئے کاروائی شروع کی۔ فی الحال، باقاعدہ بنیاد پر 40 اسامیاں پر ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ای۔کورٹ پروجیکٹ این سی ایل ٹی کی تمام 16 بینچوں میں زیر نفاذ ہے۔ اب تک، 9 بینچوں میں ای۔ فائلنگ شروع کی جا چکی ہے اور اس کو بقیہ بچیوں تک بھی توسیع دے دی جائےگی۔ کووِڈ۔19 کے دوران، تمام بینچ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کیسوں کی سنوائی کر رہی ہیں۔

 

****************

م ن۔ ا ب ن

U:5666



(Release ID: 1657196) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Marathi , Manipuri