وزارت دفاع

جنگی سازو سامان تیار کرنے والی فیکٹریوں کا کارپورائیزیشن

Posted On: 19 SEP 2020 4:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19 ستمبر 2020: وزیر مملکت برائے دفاع جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں جناب بی لنگئیا یادو کو دیے گئے ایک تحریری جواب میں کہا کہ کابینہ کمیٹی نے 29.02.2020 کو منعقد کی گئی میٹنگ میں، آرڈنینس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) ، جو کہ وزارت دفاع کا ایک ذیلی آفس ہے، کو کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت رجسٹرڈ، ایک یا ایک سے زائد 100 فیصد سرکاری کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

او ایف بی کے کارپورائیزیشن سے جنگی سازو سامان کی فراہمی میں ادارے کی خودمختاری ، جوابدہی اور اہلیت میں بہتری واقع ہوگی۔

او ایف بی کے کارپورائیزیشن کے مسئلے پر، آرڈنینس فیکٹریوں میں مصروف عمل فیڈریشن آف ڈفینس امپلائز نے 20/08/2019 سے 25/08/2019 تک ہڑتال کی۔ اس ہڑتال نے کام کاج کے پانچ دنوں کے دوران تمام 41 فیکٹریوں میں عام پیداواری سرگرمیوں کو کافی حد تک متاثر کیا۔عام پیداواری سرگرمیاں 26 اگست 2019 کے بعد سے ایک مرتبہ پھر شروع ہوئیں۔

ڈیپارٹمنٹ آف ڈفینس پروڈکشن   جنگی سازو سامان تیار کرنے والی فیکٹریوں سے وابستہ فیڈریشنوں اور انجمنوں سے اس تبدیلی کے بارے میں ان کے نظریات جاننے  کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔او ایف بی کے کارپورائیزیشن کے مکمل عمل کی نگرانی اور رہنمائی ، جس میں اجرت اور ریٹائرمنٹ سے متعلق فوائد کی حفاظت کرتے ہوئے منتقلی حمایت اور ملازمین کی ازسر نو تعیناتی سے متعلق منصوبہ بھی شامل ہے ، کے لئے وزیر دفاع کی چیئرمین شپ میں وزراء کا بااختیار گروپ (ای جی او ایم) تشکیل دیا گیا۔

 

****

 

 

 

 

م ن۔ ا ب ن

U:5654

 

 


(Release ID: 1656919)
Read this release in: English , Marathi , Punjabi