وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ میں خواتین پائلٹس

Posted On: 19 SEP 2020 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 ستمبر 2020: وزیر مملکت برائے دفاع جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر وکاس مہاتمے کو تحریری طور پر دیے گئے جواب میں کہا کہ بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) میں خواتین افسران کی تعداد یکم ستمبر 2020 تک 1875 (ایک ہزار آٹھ سو پچہتر) ہے۔ ان میں سے 10 خواتین افسران فائٹر پائلٹس ہیں جبکہ 18 خواتین افسران نیوی گیٹرس ہیں۔

وزارت کو فضائیہ کی جانب سے فائٹر پائلٹس کے طور پر خواتین افسران کو شامل کرنے کی کوئی تجویز موصول ہوئی۔ وزارت دفاع کی جانب سے منظوری حاصل ہونے کے بعد، فضائیہ نے 2016 میں ’’فلائنگ برانچ کے فائیٹر اسٹریم میں خواتین ایس ایس سی افسران کی شمولیت‘‘ کے لئے ایک اسکیم شروع کی، جس کے تحت اب تک 10 (دس) خواتین فائٹر پائلٹوں کو شامل کیا جا چکا ہے۔

بھارتی فضائیہ میں خواتین پائلٹوں کو حکمت عملی پر مبنی ضروریات اور وقتاً فوقتاً زیر جائزہ لائے جانے والی وضع کردہ پالیسی کی ضروریات کے تحت شامل کیا گیا ہے ۔

 

****

 

م ن۔ ا ب ن

U:5655


(Release ID: 1656898) Visitor Counter : 133