بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے انٹرنیشنل فلیورس اینڈ فریگرینسز اِن کارپوریشن کے ذریعے نیوٹریشن اینڈ بایو سائنسز اِن کارپوریشن کو خریدنے کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 SEP 2020 10:33AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،19 ستمبر / بھارت کے مسابقتی کمیشن ( سی سی آئی ) نے کمپٹیشن ایکٹ – 2002 کی دفعہ 31 ( 1 ) کے تحت انٹرنیشنل فلیورس اینڈ فریگرینسز اِن کارپوریشن ( آئی ایف ایف ) کے ذریعے نیوٹریشن اینڈ بایو سائنسز اِن کارپوریشن ( اسپنکو ) کی خریداری کی منظوری دے دی ہے ۔
مجوزہ سودے کا تعلق آئی ایف ایف کے ذریعے نیوٹریشن اینڈ بایو سائنسز کے کاروبار ، ڈوپونٹ ڈی نیمورس اِن کارپوریشن ( ڈو پونٹ ) کا اسپنکو کارپوریشن پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے واحد کنٹرول کی خریداری کی منظوری دے دی ہے ۔
آئی ایف ایف امریکہ کے نیو یارک میں قائم ایک سرکاری کمپنی ہے ۔ آئی ایف ایف پوری دنیا میں ذائقوں اور خوشبوؤں کو بنانے اور انہیں فروخت کرنے میں سرگرم ہے ، جو صنعتوں میں اشیائے صرف ( جیسے کھانے ، مشروبات ، ذاتی استعمال یا گھروں کی مصنوعات ) وغیرہ میں استعمال ہوتی ہیں ۔ آئی آئی ایف کے خاص کاروباری یونٹ سینٹ اور ذائقے کے ہیں ۔
اسپنکو حال ہی میں قائم کی گئی ایک کمپنی ہے ، جس کو ڈوپونٹ اپنا این اینڈ بی کاروبار منتقل کرے گی ۔ این اینڈ بی بزنس دنیا بھر میں خوراک کی سائنس ، ذائقے ، ٹیکسچر اور بایو ٹیکنا لوجی کی مصنوعات تیار کرکے فروخت کرتی ہے ، جو خوراک ، مشروبات ، کھانوں ، گھروں ، ذاتی دیکھ بھال ، جانوروں کے تغذیہ اور ادویات وغیرہ میں استعمال کی جاتی ہیں ۔این اینڈ بی بزنس اپنے خوراک اور مشروبات ، صحت اور بایو سائنسز اور فارما سولیوشن کے یونٹوں کے ذریعے کاروبار چلاتی ہے ۔
سی سی آئی کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 5643
(ریلیز آئی ڈی: 1656886)
وزیٹر کاؤنٹر : 193