خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

کووڈ-19 کے دوران صحت تک رسائی خدمات

Posted On: 18 SEP 2020 5:23PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صلاح ومشورہ سے حالات کا برابر جائزہ لے رہی ہے۔ خواتین اور بچوں کی تغذیاتی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت بچوں (چھ مہینے سے لیکر چھ سال  تک )کیلئے وسیع مربوط بچوں کی ترقی کی خدمات (آئی سی ڈی ایس) اسکیم کے تحت نابالغ لڑکیوں کیلئے، نیز حاملہ خواتین، دودھ پلانے وا لی ماؤں اور اسکول سے باہر رہنے والی  نوعمر لڑکیوں(گیارہ تا چودہ سال) کے لئے آنگن واڑی خدمات اور نابالغ لڑکیوں کیلئے  اسکیم کے تحت اضافی تغذیاتی پروگرام کو لاگو کررہی ہے۔ قدرتی آفات کے بندوبست ایکٹ 2005 کے تحت اُمور داخلہ کی وزارت کے ذریعے جاری کردہ احکامات کے مطابق ملک بھر کے تمام آنگن واڑی مراکز کو کووڈ-19 کے اثرات کے تحت محدود وقت کیلئے بند کیا گیا تھا تاہم آنگن واڑی مستفدین کے لئے مسلسل تغذیاتی مدد کو یقینی بنانے کیلئے آنگن واڑی ورکرس اور ان کے معاونین مستفدین کے گھر گھر جاکراضافی تغذیہ تقسیم کررہے ہیں۔ مزید برآں وزارت نے مستفدین کے دروازے تک 15 دن میں ایک مرتبہ آنگن واڑی ورکروں کے ذریعے غذائی اشیاء اور تغذیاتی امداد کی تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ضروری احکامات جااری کیے ہیں۔ مزید برآں آنگن واڑی مرکز اور آنگن واڑی کے معاونین کمیونیٹی کی نگرانی، بیداری پیدا کرنے اوردیگر کاموں میں وقتاً فوقتاً مقامی انتظامیہ کو امداد فراہم کررہے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کووڈ-19 کے دوران اور کووڈ-19 کے بعد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تولیدی، ماؤں سے متعلق نوزائیدہ بچوں، بچوں، نابالغوں کی صحت اور تغذیہ (آر ایم این سی اے ایچ+ این) خدمات کے اُمور سے متعلق ایک رہنما نوٹ جاری کیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ مہم موڈ خدمات مثلاً ماس وٹامن، پُرزور ڈائریا کنٹرول پندرہ واڑہ(آئی ڈی سی ایف) کیلئے کیڑا مارنے کے قومی دن(این ڈی ڈی) اور انیمیاکے لئے مہم مقامی حالات کے مطابق ضروری خدمات اور اشیاء کی ہوم ڈلیوری کے ذریعے متبادل میکینزم فراہم کیا جاسکتا ہے۔ ضروری دواؤں مثلاً  آئی ایف اے، او آر ایس، کیلشیم اور زنک کی گھیرا بندی والے علاقوں میں ہوم ڈلیوری کی جاتی ہے۔ ضروری رسائی خدمات کو مسلسل یقینی بنانے کیلئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ رسائی خدمات کے اُمور سے متعلق واضح رہنما نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح انیمیا تغذیاتی باز آبادکاری مراکز (این آر سی)، نومولود بچوں کی نگہداشت کی خصوصی اکائیوں (ایس این سی یو)، ڈائریا کی روک تھام، این ڈی ڈی اور آئی وائی سی ایف  کے طریقہ کا رسے متعلق رسائی خدمات کو نافذ کرنے کیلئے ویبیناروں کا انعقاد کیا گیا۔

 

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:



(Release ID: 1656591) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Telugu