صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووِڈ معاملات اور سیرو سروے اسٹیٹس

Posted On: 18 SEP 2020 4:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 ستمبر 2020: وزیر مملکت (صحت اور کنبہ بہبود)، جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت میں فی ملین آبادی پر سب سے کم کووِڈ معاملات ہیں۔ بھارت میں یہ تعداد 3445 ہے جبکہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں 19295، برازیل میں 20146، روسی وفاق میں 7283 اور جنوبی افریقہ میں 10929 ہے۔ حالانکہ، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں بھارت کی آبادی زیادہ ہے۔

کمیونٹی پر مبنی نگرانی، ارد گرد کے علاقوں میں سخت نگرانی سمیت روک تھام کے لئے کیے گئے اقدامات، گھر گھر جاکر تحقیق اور آکسیجن سیچوریشن کی نگرانی کے ساتھ فالو اپ، کووِڈ علاج سہولتی مراکز میں مریض کو جلد بھیجنا اور مریضوں کی بہتر انتظام کاری جیسے اقدامات بھارت میں کم شرح اموات کی وجوہات ہیں۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:5621


(Release ID: 1656561) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Telugu