کامرس اور صنعت کی وزارتہ

عالمی وباء کے دوران برآمدات کو فروغ دینے کے اقدامات

Posted On: 18 SEP 2020 3:06PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،18 ستمبر / مارچ ، 2020 ء سے کووڈ – 19 عالمی وباء کے دوران بر آمدات کے فروغ کی کونسلوں  ( ای پی سیز ) چیمبر آف کامرس  اینڈ انڈسٹری   ، صنعتی اداروں اور انجمنوں  کے ساتھ  بر آمد کاروں کو در پیش    مسائل   کو حل کرنے  اور   عالمی وباء کے دوران بر آمدات کو فروغ دینے کے طریقوں پر  تبادلۂ خیال کے لئے مسلسل  میٹنگیں کی گئی ہیں ۔  اُن کے ذریعے اٹھائے گئے معاملات کو متعلقہ وزارتوں  / محکموں  کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ انہیں جلد حل کیا جا سکے ۔ 

          حکومت نے  بر آمدات کو فروغ دینے کے لئے مندرجہ ذیل  اہم اقدامات کئے ہیں :  

  1. کووڈ – 19 کی وجہ سے بیرونی تجارتی پالیسی 20-2015 ء کو  ایک سال کے لئے یعنی 31 مارچ ، 2021 ء تک بڑھا دیا گیا ہے اور اس کے تحت دی گئی رعایتوں اور   ٹائم لائن میں توسیع کر دی گئی ہے ۔
  2. بیرونی تجارتی پالیسی   ( ایف ٹی پی ) کے تحت   ایڈوانس ایتھورائزیشن   اینڈ  ایکسپورٹ پرموشن  کیپٹل گڈس  ( ای پی سی جی ) میں برآمدات کی جوابدہی  کی مدت میں  اضافہ کیا گیا   ۔  ایس ای زیڈ کے یونٹوں کو  چالو کرنے  اور  تجارتی ضابطوں میں نرمی اور آسانی  کے لئے   لیٹر آف پرمیشن  ( ایل او پی ) / لیٹر آف انٹینٹ  ( ایل او آئی ) میں توسیع کی گئی ۔ 
  3. بر آمدات   میں شپمنٹ  سے پہلے اور بعد  میں  قرض کے لئے  سود کو برابر کرنے کی اسکیم   میں  ایک سال   کی  توسیع کرکے   ، اِسے 31 مارچ ، 2021 ء  کیا گیا ۔
  4. متعلقہ وزارتوں نے  کئی شعبہ جاتی مراعات کے پیکیج  جیسے  الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت کی پیداوار سے  مربوط مراعات کی اسکیم   ( پی ایل آئی ) اور  ادویات کے محکمے  کے ذریعے کلیدی ابتدائی  مادہ  ( کے ایس ایم  ) / ادویات کے اجزاء اور ایکٹیو فارما سیوٹیکل  اجزاء ( اے پی آئی ) بھی فراہم کئے ہیں ۔
  5. تجارت میں آسانی  اور  برآمد کاروں کے ذریعے آزاد تجارتی معاہدوں کے استعمال میں اضافے کی خاطر   سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لئے مشترکہ ڈجیٹل  پلیٹ فارم  ۔
  6. زراعت ، باغبانی  ، مویشی پروری ، ماہی گیری  اور خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبوں سے متعلق زرعی بر آمدات  میں تیزی لانے کے لئے ایک جامع " زرعی بر آمداتی پالیسی " کو نافذ کیا جا رہا ہے ۔
  7. 12 چیمپئن سروس سیکٹرس  کے لئے مخصوص ایکشن پلان پر عمل کرکے   خدمات کی برآمدات کو فروغ دینا  اور متنوع بنانا  ۔
  8. اضلاع میں  برآمداتی امکانات والی مصنوعات کی نشاندہی کرکے   اضلاع کو  برآمداتی مراکز کے طور پر فروغ دینا  ، اِن مصنوعات کی برآمدات میں رکاوٹوں کو دور کرنا   ، مقامی  برآمد کاروں  ، سامان تیار کرنے والوں کو   امداد فراہم کرنا اور ضلع میں  روز گار پیدا کرنا  ۔
  9. اشیاء ، خدمات اور صلاحیت سازی  کے لئے  لازمی  تکنیکی معیارات  کو اپنانے  / نافذ کرنے کے لئے  ماحول کو  مستحکم کرنا  ۔
  10. بیرونی ملکوں میں  ہماری تجارت  ، سیاحت  ، ٹیکنا لوجی  اور سرمایہ کاری کے اہداف  کو فروغ دینے کے لئے  ، اُن ملکوں میں  بھارتی مشنوں کو زیادہ مضبوط بنانا ۔
  11. مختلف بینکنگ اور مالی  سیکٹر  میں  راحتی  اقدامات    ، خاص طور پر  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں   ( ایم ایس ایم ایز ) کے لئے ، جن کا  بر آمدات میں  ایک بڑا حصہ ہے ، گھریلو صنعت   کی مدد کے لئے  پیکیج کا اعلان کیا گیا ۔

          یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں  کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (18-09-2020)

U. No.  5609


(Release ID: 1656557) Visitor Counter : 175