ریلوے کی وزارت

شرمک ٹرینیں

Posted On: 18 SEP 2020 5:30PM by PIB Delhi

ریلویز اور تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ پھنسے ہوئے لوگوں کی نقل وحرکت کی فوری ضرورت کو ذہن میں رکھتےہوئے  مشن کے انداز میں شرمک اسپیشل ٹرینوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان شرمک اسپیشل ٹرینوں کااہتمام مانگوں کی بنیاد پر کیا گیا اور جب ریاستی حکومتوں نے ان ٹرینوں کے لئے درخواست کی تو حکومت کے ذریعے طے کیے گئے ضابطوں اور رہنما خطوط کے مطابق ان شرمک ٹرینوں کو چلایا گیا۔ مجموعی طور پر یکم مئی 2020 سے لیکر31 اگست 2020 کے دوران 4621 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں اور 63.19 لاکھ پھنسے ہوئے مسافروں کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچایا گیا۔ 31 اگست 2020 کی تاریخ سے شرمک اسپیشل ٹرینوں کیلئے کوئی بھی مانگ زیر التوا نہیں ہے۔ اب تک چلائی گئی شرمک ٹرین خدمات کی ریاست وار تفصیلات درج ذیل ہے:

 

ریاستوں سے روانہ ہونے والی ٹرینیں

ریاست

ٹرینوں کی تعداد

گجرات

1033

مہاراشٹرا

817

پنجاب

429

بہار

294

اترپردیش

376

دہلی

259

تملناڈو

292

کرناٹک

295

تلنگانہ

166

راجستھان

131

کیرالا

190

ہریانہ

101

آندھراپردیش

69

دیگر ریاستیں

169

میزان

4621

ریاستوں تک آنے والی ٹرینیں

ریاست

ٹرینوں کی تعداد

اترپردیش

1726

بہار

1627

جھارکھنڈ

222

اڈیشہ

244

مغربی بنگال

284

مدھیہ پردیش

129

چھتیس گڑھ

95

آسام

103

راجستھان

55

منی پور

22

دیگر ریاستیں

114

میزان

4621

 

 

 

 

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 5626


(Release ID: 1656550) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi , Telugu