شہری ہوابازی کی وزارت
کووڈ -19 کی وبا کے دوران ہوابازی کی صنعت کو جِلا دینے کے لئے اٹھائے گئے قدم
Posted On:
17 SEP 2020 5:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 ؍ستمبر 2020: یہ معلومات آج لوک سبھا میں شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے تحریری جواب میں دی ۔انہوں نے بتایا کہ ہوابازی کےشعبے پر وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہر طرح کی کوششیں کی گئی ہیں۔منجملہ دیگر اقدام کے ، ہوابازی کے شعبے کو مدد بہم پہنچانے کے لئے اٹھائےگئے چندقدم حسب ذیل ہیں:
1۔ کووڈ-19 وبا کی وجہ سے گھریلو فضائی خدمات کو متعین طریقے سے دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔شروع میں گرمیوں کے شیڈول 2020 کا صرف ایک تہائی (33فیصد ) حصہ چلانے کی اجازت دی گئی جسے 26 جون 2020 کو بڑھاکر 45 فیصد اور 2ستمبر 2020 کو بڑھاکر 60 فیصد کردیا گیا ہے۔
2۔علاقائی کنکٹویٹی اسکیم (آر سی ایس )۔اڑان (اُڑے دیش کا عام ناگرک)کی پروازوں کو مذکورہ بالا بندشوں کے بغیر چلائے جانے کی اجازت دی گئی۔
3۔چندممالک کے ساتھ مخصوص ہوائی رابطے یا ائیر ببل قائم کئے گئے ۔ ان ممالک میں افغانستان ،بحرین ، کنیڈ ا ،فرانس ،جرمنی قطر ، مالدیپ ، متحدہ عرب امارات ، انگلینڈ اور امریکہ شامل ہے۔یہ عارضی انتظام ہے جس کا مقصد بین الاقوامی مسافرخدمات کو دوبارہ شروع کرنا ہے جبکہ باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں کووڈ -19 کی وجہ سے اب بھی معطل ہیں۔
4۔پی پی پی ماڈل کے ذریعہ موجودہ اور نئے ہوائی اڈوں میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیا گیا ۔
5۔تمام بڑے ہوائی اڈوں پر حسب ضرورت کارگو ٹرمنل کو چالو رکھنے کے لئے مناسب احتیاط کی گئی ۔
6۔ گھریلو رکھ رکھاؤ مرمت اور اوور ہال ( ایم آر او خدمات ) میں جی ایس ٹی کی شرح کم کرکے 5فیصد کردی گئی۔
7۔بھارتی کیرئیر ز کی بین الاقوامی فضائی کارگو ٹریفک میں اپنا حصہ بڑھانے کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی۔
8۔ فضائی راستوں کے موثر انتظام ، چھوٹے راستوں اور ایندھن کی کم کھپت کے لئے بھارتی فضائیہ کے تعاون کے ساتھ بھارتی ہوابازی کے شعبے میں فضائی راستوں کو منطقی بنایا گیا۔
*************
م ن۔ع ا ۔رم
U- 5586
(Release ID: 1656112)
Visitor Counter : 185