شہری ہوابازی کی وزارت
بھارت کا 10 ممالک کے ساتھ ائیر ببل معاہدہ ہے
Posted On:
17 SEP 2020 5:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 ؍ستمبر 2020: یہ معلومات آج لوک سبھا میں شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے تحریری جواب میں دی ۔وزیر موصوف نے بتایا کہ 13ستمبر 2020 تک بھارت نے 10 ممالک کے ساتھ ائیر ببل معاہدے کئے ۔ان ممالک میں امریکہ ، کنیڈا ،فرانس ، جرمنی ،انگلینڈ ، مالدیپ ، متحدہ عرب امارات ،قطر ،افغانستان اور بحرین شامل ہیں۔
ائیر ببل معاہدوں کی اہم تفصیلات اس طرح ہیں:
1- یہ دوممالک کے درمیان عارضی معاہدے ہیں جن کا مقصدکووڈ -19 کی وبا کے نتیجے میں باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے دوران تجارتی مسافر خدمات پھر سے شروع کرنا ۔
2-یہ اپنی نوعیت میں باہمی طور پر مشترک ہیں یعنی دونوں ممالک کی ائیر لائنز کو یکساں فوائد حاصل ہیں۔
3-پروازوں کے لئے ٹکٹ ائیر لائنوں کی ویب سائٹ ، ٹریول ایجنٹوں اور عالمی ڈسٹری بیوشن نظاموں کے ذریعہ فروخت کئے جاتے ہیں۔
جاری کووڈ-19 کی وبا کے تناظر میں بھارت میں بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بندشیں ہیں۔بھارتی ہوابازی اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ اس وقت وندے بھارت مشن اور ائیر ببل آپریشن کو موثر طور پر بڑے پیمانے پر چلانے کے لئے اپنی پوری کوشش کررہا ہے۔ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی محدود قرنطینہ اور دیگر متعلقہ صحت کی سہولیات وہ عنصر ہے جس کا لحاظ رکھنا باقاعدہ تجارتی شیڈیول بین الاقوامی کام کاج شروع کرنے سے پہلےضروری ہوگاِ۔
********
م ن۔ع ا ۔رم
U- 5587
(Release ID: 1656110)
Visitor Counter : 178