ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہتھ کرگھر بنکروں کی تعداد اور فی کس آمدنی
Posted On:
17 SEP 2020 1:50PM by PIB Delhi
کپڑے کی صنعت کی وزیر محترمہ اسمرتی زبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتا یا کہ چوتھی کل ہند ہتھ کرگھا تعداد شماری 2019۔20 کے مطابق ہتھ کرگھا کارکنان ، گھرانوں کی مجموعی تعداد 3144839 کے بقدر ہے۔ تاہم بھارت کے ہتھ کرگھا کارکنان گھرانوں کی تعداد تیسری ہتھ کرگھا تعداد شماری 2009۔10 کے مطابق یہ تعداد 2783271 کے بقدر تھی۔
تیسری ہتھ کرگھا تعداد شماری:
ہتھ کرگھا گھرانوں کی اوسط آمدنی (2009۔10 سالانہ)، 36498 روپئے (یعنی 3042 روپئے ماہانہ) ۔تیسر ی ہتھ کرگھا تعداد شماری کے مطابق تخمینہ لگایا گیا تھا کہ تقریباً 99فیصد ہتھ کرگھا گھرانوں کی آمدنی 5000 روپئے ماہانہ سے بھی کم ہے۔
چوتھی ہتھ کرگھا تعداد شماری:
ہتھ کرگھا کارکنان کنبوں کی تعداد آمدنی کے لحاظ سے:
نمبر شمار
|
ماہانہ آمدنی (روپئے میں)
|
میزان (فیصد)
|
1
|
5000 سے کم
|
21, 09,525 (67.1%)
|
2.
|
5001-10,000
|
8, 24,021 (26.2%)
|
3.
|
10,001-15000
|
1, 40,509 (4.5 %)
|
4.
|
15,0001- 20000
|
29,989 (1.0%)
|
5.
|
20001 سے زائد
|
40,795 (1.2%)
|
ہتھ کرگھا شعبے کو فروغ دینے کے لئے ہتھ کرگھا سے متعلق ترقیاتی کمشنر کا دفتر، کپڑے کی صنعت کی وزارت درج ذیل اسکیموں کو ملک بھر نافذ کر رہا ہے۔
1۔ قومی ہتھ کرگھا ترقیات پروگرام (این ایچ ڈی پی)
2۔ جامع ہتھ کرگھا کلسٹر ترقیاتی اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس)
3۔ ہتھ کرگھا بنکروں کی مسابقت اور فلاح و بہبود سے متعلق اسکیم (ایچ ڈبلیو سی ڈبلیو ایس)
4۔ یارن سپلائی اسکیم (وائی ایس ایس )
مذکورہ اسکیموں کے تحت خام مال، ہتھ کرگھوں کی خریداری اور اس کے لوازمات کی خریداری، ڈیزائن اختراع، مصنوعات کے تنوع ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ہنرمندی کو بہتر بنانے ، اکائیوں کی روشنی، ہتھ کرگھا مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اور رعایتی شرحوں پر قرض فراہم کیے جا تے ہیں۔
********
م ن۔اب ن
(U: 5574)
(Release ID: 1656093)
Visitor Counter : 126