شہری ہوابازی کی وزارت

ڈی جی سی اے نے بھارت میں تمام فہرست بند ایئر لائنوں کا خصوصی سلامتی آڈٹ انجام دیا


درج فہرست ایئر لائنوں کا ضابطہ جاتی آڈٹ ہر دو برسوں کے بعد انجام دیا جاتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 17 SEP 2020 5:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 ستمبر 2020: شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  ڈی جی سی اے ملک میں تمام تر درج فہرست ایئر لائنوں کا خصوصی سلامتی آڈٹ کا عمل انجام دے رہا ہے۔

ہوائی اڈوں کے معاملے میں 13 لائسنس یافتہ ہوائی اڈوں پر جائے موقعہ معائنے انجام دیے گئے ہیں۔ یہ معائنے ڈی جی سی اے کی جانب سے مانسون سیزن کے دوران کیے گئے ہیں۔

درج فہرست ایئر لائنوں کا ضابطہ جاتی آڈٹ ہر دو برس کے بعد ریگولیٹری آڈٹ مینووَل کے مطابق انجام دیا جاتا ہے ، تاہم نگرانی کے دوران ہوئے انکشافات کی بنیاد پر جائے موقع جانچ پڑتال ، چھاپے، شکایات، رضاکارانہ رپورٹ اور شدت کی ضرورت کے مطابق رسک پر مبنی آڈٹ خصوصی آڈٹ کے طور پر انجام دیے جاتے ہیں۔ گذشتہ سلامتی آڈٹوں کے دوران ڈی جی سی اے نے چند کمیوں کی شناخت کی تھی ان کی تفصیلات ایئر لائن آپریٹروں کو مطلع کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنے طور پر اصلاحی اقداما ت کر سکیں۔

ایکشن ٹیکن رپورٹ ہر ادارے کی جانب سے داخل کی جا چکی ہے۔ اس پر مؤثر عمل درآمد کے لئے نظر ثانی کی گئی ہے، حالیہ نگرانی اور آڈٹ کے عمل سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب ضوابط پر عمل، کام کاج کے مقامات پر قوائد پر عمل ، ضابطہ بندی کے کاموں میں بہتری رونما ہوئی ہے۔

 

********

م ن۔اب ن

 (U: 5576)


(रिलीज़ आईडी: 1656089) आगंतुक पटल : 101
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Punjabi , Tamil