ریلوے کی وزارت

وزیراعظم تاریخی کوسی ریل  کا بڑا پل قوم کو وقف کریں گے،ساتھی ہی مسافروں کے فائدے کے لئے نئی ریل لائنوں اور بجلی کاری کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے


ان پروجیکٹوں سے علاقے میں ریل کنکٹیویٹی میں اضافہ ہوگا

Posted On: 17 SEP 2020 9:11PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 ستمبر 2020 کودوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تاریخی  کوسی ریل کا بڑا پل قوم کو وقف کریں گے۔

اس موقع پر بہار کے گورنر جناب پھاگو چوہان، بہار کے وزیراعلی جناب نتیش کمار کے ساتھ ساتھ مرکزی وزراء میں ریلوے اور کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل، قانونی انصاف، کمیونیکشن، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب روی شنکر پرساد، مویشی پروری، دودھ کے کاروبار اور ماہی گیری کے وزیر جناب گری راج سنگھ، وزیرمملکت برائے امور داخلہ جناب نتیہ نند رائے، بہار کے نائب وزیراعلی جناب سشیل مودی موجود رہیں گے۔

کوسی ریل کے بڑے پل کے علاوہ وزیراعظم بہار کے مفاد میں  مسافروں کی سہولیات کے لئے ریل کے دیگر پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ان میں شامل ہیں کیول ندی پر ریلوے کا نیا پل، دو نئی ریلوے لائنیں، بجلی کاری کے پانچ پروجیکٹ، برونی میں ایک لوکو موٹیوشیڈ اور باڑھ-بختیار پور کے درمیان تیسرا لائن پروجیکٹ۔

کوسی ریل مہاسیتو کو وقف کیاجانا بہار کی تاریخ میں اور شمال مشرق کو جوڑنے والے پورے خطہ کے لئے ایک یادگار لمحہ ہے۔1887 میں نرملی بھپٹیاہی(سرائے گڑھ) کے درمیان چھوٹی ریلوے لائن بنائی گئی تھی۔1934 میں بھاری سیلاب اور  ہند -نیپال کے درمیان زبردست زلزلہ کی وجہ سے یہ ریلوے لائن بہہ گئی تھی اوراس کے بعد کوسی ندی کی ہولناکی کی وجہ سے اس ریلوے لائن کو طویل مدت تک بحال کرنے کی  کوئی کوشش نہیں ہوئی۔

کوسی ریل مہاسیتو لائن پروجیکٹ کی منظوری حکومت ہند نے 2004-2003 کے دوران دی تھی۔ کوسی ریل مہاسیتو 1.9 کلو میٹر لمبا ہے اور اس کی تعمیر پر کل 516 کروڑ روپے خرچ ہوئے یہ پل ہند- نیپال سرحد کے لئے اسٹریٹجک اہمیت کاحامل ہے۔ اس پروجیکٹ کو کووڈ مہا ماری کے دوران مکمل کیا گیا تھا جس میں مہاجر مزدوروں نے بھی حصہ لیا۔

اس پروجیکٹ کووقف کرنے سے اس خطہ کے لوگوں کا 86 سال پرانا خواب پورا ہوگا اور طویل انتظار کی مدت ختم ہوگی۔

 مہاسیتو کو وقف کرنے کے ساتھ ہی وزیراعظم سوپول اسٹیشن سے سوپول- راگھو پورہ ڈی ای ایم یو ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ ریگولر ٹرین سروس شروع ہوجانے کے بعد یہ سوپول، ارریا اور سہرسہ ضلعوں کے لئے کافی مفید ہوگا۔ اس کے علاوہ یہاں کے لوگوں کو کولکاتہ، دہلی اور ممبئی جیسے دور دراز کے علاقوں کا سفر کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

وزیراعظم حاجی پور-گھوسوار- ویشالی اور اسلام پور- نتیشر میں دو نئے لائن پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے۔جناب مودی کرنوتی- بختیار پور لنک بائی پاس اور باڑھ- بختیار پور کے درمیان تیسری لائن کا بھی افتتاح کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم مظفر پور- سیتا مڑھی،  کٹیہار- نیو جلپائی گڑی،سمستی پور- دربھنگہ- جے نگر، سمستی  پور- کھگڑیا، بھاگلپور- شیو نارائن پور سیکشن میں  ریلوے کی بجلی کاری کے پروجیکٹوں کابھی افتتاح کریں گے۔

****

( م ن ۔ق ت ۔رض)

U- 5600


(Release ID: 1656044) Visitor Counter : 174