خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ملک میں تغذیہ کی کمی کے سبب بچوں کی اموات 

Posted On: 17 SEP 2020 3:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17ستمبر  2020/ تغذیہ کی کمی بچوں میں موت کا  براہ راست  سبب نہیں ہے۔ تاہم  ،  یہ  قوت مدافعت کو کم کرکے بیماریوں کے لگنے اور موت میں اضافہ کرسکتاہے۔ تغذیہ کی کمی کے شکار بچے  عام طورپر  عام بچوں سے کہیں زیادہ  انفیکشن اور بیماریوں کا شکار  ہوتے ہیں۔   مجموعی طور پر   5اموات کی شرح اموات   80 ہزار  زندہ پیدائشوں پر  74.3(این ایف ایچ ایس-3)سے گھٹ کر 49.7(این ایف ایچ ایس-4 )رہ گئی ہے۔

حکومت نے تغذیہ کے مسئلے کو  اہم ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے اور تغذیہ سےمتعلق مختلف پہلوؤں پر کام کرنے کے لئے  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے ذریعہ  کئی اسکیموں /پروگراموں کو نافذ کررہی ہے۔ یہ وزارت  پردھان منتری ماتر وندھنا یوجنا،  آنگن واڑی خدمات اور  نوجوان خواتین  کےلئے   امبریلا انٹی گریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسیز اسکیم (آئی سی ڈی ایس) کے تحت ملک میں حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں اور بچوں کے درمیان تغذیہ  کی کمی کے مسئلےکو  حل کرنے کے لئے   راست  ہدف مداخلت(0 سے چھ سال) کی عمر کے طور پر لاگو  کررہی ہے۔

خواتین اور بچوں کے فروغ کے مرکزی وزیر  محترمہ  اسمرتی زوبین ایرانی  نے یہ معلومات آج  راجیہ سبھا میں پوچھے گئے   ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5563



(Release ID: 1655998) Visitor Counter : 74