نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران ایتھلیٹوں اور کوچوں کے لئے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات

Posted On: 17 SEP 2020 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 ستمبر 2020: اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ذریعہ حمایت یافتہ کھلاڑیوں اور کوچوں کے لئے سرمایے میں تخفیف نہیں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران، کھلاڑیوں کو ان کی تربیت جاری رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کی گئیں:

  1. لاک ڈاؤن کے دوران کھلاڑیوں کا حوصلہ برقرار رکھنے کی غرض سے ان کے لئے کوچوں کے ذریعہ باقاعدہ طور پر آن لائن ٹریننگ / کلاسوں کا اہتمام کیا گیا۔ ایتھلیٹوں کو روزانہ مشق کے لئے آن لائن ماڈیول فراہم کرایا گیا۔
  2. ان مشکل حالات میں ایتھلیٹوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے حوصلے کو برقرار رکھنے کے لئے ان سے باقاعدہ طور پر بات چیت کا اہتمام کیا گیا۔ کھیلوں سے متعلق نفسیات، اسپورٹس سائنس / ادویہ ، کووِڈ۔19 میں غذائیت، طاقت اور کنڈیشننگ، اعلیٰ کارکردگی کے لئے کھیل کود سے متعلق ماحول کے بارے میں ماہرین کے ذریعہ سیمنار اور وبنار کا انعقاد۔ مشکل دور میں ذہنی تناؤ سے کیسے نمٹے، اس کے لئے ایتھلیٹوں کو تعلیم فراہم کرنا اور انہیں ان کے ہدف پر توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کرنا تاکہ ان کی تربیت کو نقصان نہ پہنچے، ویڈیو کانفرنسنگ ، سوشل میڈیا جیسے فیس بک لائیو، انسٹاگرام لائیو وغیرہ کے توسط سے اینٹی ڈوپنگ پروگرام اہتمام کرانا ۔
  3. کھیل کود کے مختلف نظم و ضبط میں غیرملکی کوچوں اور کھیلوں کے ماہرین کے ذریعہ ایتھلیٹس اینڈ کوچ ایجوکیشن پروگرام اور کوچ ڈیلوپمنٹ پروگرام (اے سی ای پی / سی ڈی پی) پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور لیکچر کا اہتما م کیا گیا۔ مختلف اسپورٹس ڈسپلن سیشن میں کل 10483 کوچوں نے اور اسپورٹس سائنس سیشن میں 3818 کوچوں نے حصہ لیا۔

ایتھلیٹوں کو ایس اے آئی علاقائی مراکز، ریاستی حکومتوں اور رضاکار تنظیموں کے ذریعہ ان کے گھروں پر کھیلوں سے متعلق ضروری ساز و سامان جیسے (باربیل روڈس، ویٹ، ایکسرسائز بائیسکل وغیرہ)، ایئر پیلیٹس، ٹارگیٹ سسٹم فراہم کرائے گئے۔اس کے علاو، اولمپک میں حصہ لینے والے وہ ایتھلیٹ جو لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے، انہیں ایس اے آئی مراکز میں ان کے کمروں میں ضروری سازوسامان فراہم کرائے گئے۔

  • iv. 2021 اولمپک میں حصہ لینے والے ایتھلیٹوں کے لئے نیشنل کوچنگ کیمپوں میں ازسرنو سرگرمیاں شروع کی گئیں۔

یہ معلومات نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر مملکت (آئی سی) جناب کرن رجیجو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے طور پر دی گئی۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:5568


(Release ID: 1655993) Visitor Counter : 152