عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

بھرتی سے متعلق قومی ایجنسی

Posted On: 16 SEP 2020 5:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 ستمبر ،2020   /حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند امیدواروں کی مشکلات کو ایک ہی پلیٹ فارم فراہم کر کے اور بھرتی میں مساوات اور شمولیت کے نظریے سے بھرتی سے متعلق قومی ایجنسی (این آر اے ) قائم کی ہے۔ یہ ایجنسی بمطابق حکم مورخہ 28.08.2020 قائم کی گئی ہے۔ این آر اے ایک آزاد خود مختار تنظیم ہوگی جو مرکزی حکومت نے کچھ خاص زمروں کے عہدوں کے لیے مشترکہ اہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) کا انعقاد کرے گی۔ ان عہدوں کے لیے بھرتی کا عمل اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی )، ریلوے بھرتی بورڈ  (آر آر بی) اور بینکنگ عملے کے انتخاب کا ادارہ آئی بی پی ایس کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔

ایس ایس سی ، آر آر بی اور آئی بی پی ایس جیسی مرکزی حکومت کی  موجودہ بھرتی ایجنسیاں اپنی ضرورت کے مطابق امتحانات کراتی رہیں گی۔

این آر اے امیدواروں کی  صرف ابتدائی اسکریننگ سی ای ٹی کے ذریعے کرائے گی۔ سی ای ٹی میں حاصل شدہ نمبروں کی بنیاد پر امیدوار ان امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں جو ایس ایس سی ، آر آر بی اور آئی بی پی ایس کے ذریعے اصل بھرتی کے لیے  کرائے جائیں گے۔

یہ اطلاع  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،  عملے ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں دی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔16

U – 5512



(Release ID: 1655990) Visitor Counter : 152