وزارتِ تعلیم

شکشا پرو پہل کے تحت  ‘‘اہلیت پر مبنی تعلیم اور حصول تعلیم کے نتائج’’ پر ویبینار کا انعقاد

Posted On: 17 SEP 2020 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 ستمبر،  تعلیم کی وزارت نے شکشا پروپہل کے تحت ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس کا موضوع ‘‘اہلیت پر مبنی تعلیم اور حصول تعلیم کے نتائج’’۔ اس اجلاس کی نظامت این سی ای آر ٹی کے ابتدائی تعلیم  کے محکمے کی سربراہ پروفیسر سنیتی سانوال نے کی۔ ویبینار میں جن ماہرین نے حصہ لیا ان میں این سی ای آر ٹی کے پبلی کیشن ڈویژن کے سربراہ پروفیسر اے کے راجپوت اور آسام سے 2017 میں  ٹیچر کا قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے  جناب ساشنکا ہزاریکا شامل تھے۔ شکشا پرو وزارت تعلیم کی طرف سے 8 سے 25 ستمبر2020 تک منایا جارہا ہے جس کا مقصدٹیچروں کو مبارک باد دینا اور تعلیم کی نئی پالیسی 2020 کو آگے بڑھانا ہے۔

پروفیسر سنیتی سانوال نے اہلیت پر مبنی تعلیم کے تصور کو اجاگر کیا انھوں نے کہا کہ اہلیت کی تشریح، لیاقت،ہنرمندی  اور رجحان کی یکجائی کے طور پر کی جاتی ہے جس کا اظہار زندگی کے بہت سے مواقع پر ہوتاہے۔

پروفیسر سنیتی نے کہا کہ حصول تعلیم کے نتائج اس اہلیت میں مضمر ہیں جو نصابی کتابوں سے آزاد ہیں ۔انھوں نے مطلع کیا کہ این سی ای آر ٹی نے ابتدائی مرحلے میں حصول تعلیم کے نتائج کو2017 میں ثانوی مرحلے کے لیے 2019 مشتہر کیا اور سینئر سیکنڈری مرحلے کے لیے حصول تعلیم کے نتائج کی پیشرفت میں ترقی ہو رہی ہے۔

پروفیسر اے کے راجپوت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 میں اہلیت پر مبنی تعلیم اور حصول تعلیم کے بارےمیں مندرجہ ذیل نکات کی سفارش کی ہے۔

  1. جائزے کے وقت توجہ کی منتقلی۔
  2. جائزے کو  تعلیم اور حصول تعلیم کے عمل کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔
  3. ریاضی  اور ریاضی سے متعلق سوچ بچار، ڈاٹا سائنس، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ استعمال کیا جائے۔
  4. امتحانات، حصول تعلیم کے نتائج پر مبنی ہونے چاہئیں۔
  5. ٹیچر ٹریننگ میں سی بی ای پر توجہ دی جانی چاہئے۔

جناب ساشنکاہزاریکا نے کووڈ-19 کے دوران اپنے تجربات سے آگاہ کیا کہ کس طرح انھوں نے بچوں کو ویڈیو تیار کرکے اور واٹس اپ گروپوں کے ذریعے آن لائن تعلیم فراہم کی۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5552



(Release ID: 1655973) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Assamese , Punjabi , Tamil