جل شکتی وزارت
قومی آبی پالیسی
Posted On:
17 SEP 2020 6:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17ستمبر 2020/آبی شعبے میں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی آبی پالیسی میں نظر ثانی کا تصور کیاگیا ہے اور 6 ماہ کی مدت میں قومی آبی پالیسی پر نظر ثانی کے لئے آبی شعبے میں موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے قومی آبی پالیسی میں نظرثانی کا تصور کیا گیا اور 5 نومبر 2019 کو 6 ماہ کی مدت کے لئے قومی آبی پالیسی پر نظر ثانی کے لئے ایک مسودہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کووڈ19 وبائی مرض کی وجہ سے کام متاثر ہونے کے سبب اس کمیٹی کی میعاد 31 اکتوبر 2020 تک بڑھادی گئی ہے۔ مذکورہ کمیٹی ، فی الحال اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہی ہے۔
پانی کے استعمال کی افادیت کے مجوزہ قومی بیورو(این ڈی ڈبلیو یو ای ) پر مختلف شعبوں یعنی آبپاشی ، پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی کی پیداوار، صنعتوں ، شہروں اور دیگر تمام علاقوں میں جہاں پانی استعمال ہوتا ہے ، وہاں پانی کے استعمال کی افادیت اور کارکردگی کو بہتر بنانےکی مجموعی ذمہ داری ہوگی۔
اس بات کی معلومات جل شکتی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت ، جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-5561
(Release ID: 1655972)
Visitor Counter : 127