خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پورے ملک میں آنگن واڑیوں پر وبائی بیماری کووڈ-19 کے اثرات

Posted On: 17 SEP 2020 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 ستمبر،      بحران کے بندوبست سے متعلق قانون 2005 کے تحت وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کووڈ-19 کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے پورے ملک میں تمام آنگن واڑی مراکز کو بند کردیا گیا تھا۔جولائی 2020 میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ساتھ صلاح ومشورے کے دوران بیشتر ریاستوں نے کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے واقعات کے مدنظر آنگن واڑی مراکز کو کھولنے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔ لیکن آنگن واڑی فیض یافتگان کو  تغذیہ بخش اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر آنگن واڑی کارکن اور ہیلپر تمام فیض یافتگان کے دروازوں پر اضافی تغذیہ بخش اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ  وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ 15 دن میں ایک مرتبہ فیض یافتگان کے دروازوں پر انھیں آنگن واڑی کارکنوں کے ذریعے خوراک کی اشیا  اور تغذیے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ آنگن واڑی کارکن اور آنگن واڑی ہیلپر ، کمیونٹی کی نگرانی، آگاہی پیدا کرنے اور دیگر کاموں میں  جو وقتاً فوقتاً ان کے سپرد کیے جاتے ہیں، مقامی انتظامیہ کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب یہ اطلاع فراہم کی۔

**********

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5551



(Release ID: 1655971) Visitor Counter : 157