اقلیتی امور کی وزارتت

پردھان منتری جن وکاس کارریہ کرم پر ملک میں اقلیتوں کے ارتکاز والے 1300 منتخب علاقوں میں عمل ہو رہا ہے: جناب مختار عباس نقوی

Posted On: 17 SEP 2020 5:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 ستمبر،  اقلیتوں کے امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اقلیتی امور کی وزارت  جن مختلف اسکیموں پر عمل کر رہی ہے ان میں سے صرف ایک اسکیم یعنی پردھان منتری جن وکاس کارریہ کرم (پی ایم جے وی کے) مرکز کی نگرانی والی اسکیم ہے جس کے تحت ریاستی حکومتوں کو فنڈ جاری کیے جاتے ہیں۔

پردھان منتری جن وکاس کارریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کو  2018 میں دوبارہ مرتب کیا گیا تھا اور اب اس پر  اقلیتوں کے ارتکاز والے 1300 منتخب علاقوں (ایم سی اے ایس) پر عمل کیا جارہا ہے۔ جس کا مقصد متعلقہ علاقوں میں سماجی اقتصادی، بنیادی ڈھانچے اور بنیادی سہولتوں کو فروغ دینا ہے۔زیادہ علاقوں کو اس اسکیم کے تحت لانے کی غرض سے پی ایم جے وی کے علاقوں کی تعداد  جو بنیادی طور پر 90 اضلاع تھی بڑھا کر 308 کردی گئی ہے۔ جن میں 870 بلاک 321 قصبے اور 109 ضلع صدر دفاتر شامل ہیں۔

دو ہزار چودہ- پندرہ سے 2019-20 تک راجستھان کے  ایم سی اے ایس میں اسکیم کے پروجیکٹوں کے لیے 291.14 کروڑ روپئے مخصوص کیے گئے ہیں جن میں سے 88.57 کروڑ روپئے ریاست راجستھان کے الور ضلع کے ایم سی اے ایس کے لیے  مختص کیے گئے ہیں۔

************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5548



(Release ID: 1655966) Visitor Counter : 87


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Punjabi