ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم اور دستکاری کے بورڈوں کی صورت حال
Posted On:
17 SEP 2020 1:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍ستمبر، کُل ہند دستکاری کے بورڈ (اے آئی ایچ بی) اور کُل ہند ہینڈلوم بورڈ ( اے آئی ایچ بی) کی منسوخی کا فیصلہ، بورڈ کی کارکردگی کے تفصیلی جائزے پر مبنی ہے۔ تجزیئے میں یہ بات سامنے آئی کہ ملک بھر کے بنکروں کو بورڈ سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا، جو کہ تمام ریاستوں سے بنکروں کو نہ تو اعتماد میں لے رہے تھے ، نہ ان کے ساتھ رابطے میں تھے۔ بورڈ کی جانب سے پالیسی کی تشکیل اور اس کے نفاذ میں بھی کسی طرح کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ،بنکروں کے خدماتی مراکز اور ریاست کے ہینڈلوم کے محکمے، پالیسی ،سرکاری اسکیموں کے نفاذ، سرکاری ای- منڈیوں (جی ای ایم) میں بنکروں کو شامل کرنے کی کوششوں سمیت آن لائن مارکیٹنگ پلیٹ فارم کے بارے میں بنکروں کو جانکاری فراہم کرنے کے ذریعے، بہترین رابطوں کے ساتھ کام کررہے ہیں، وہ چوپالوں کے توسط سے ہینڈلوم بنکروں کے مسائل کو بھی حل کررہے ہیں۔
یہ معلومات ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ا ع- ق ر)
U-5537
(Release ID: 1655598)
Visitor Counter : 129