ریلوے کی وزارت

نئے سرے سے نظام الاوقات

Posted On: 16 SEP 2020 5:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/ستمبر 2020 ۔ نظام الاوقات کو حسب تقاضہ بنانا ہندوستانی ریلوے (آئی آر) کا ایک جاری عمل ہے اور اس مقصد کے لئے ہندوستانی ریلوے نے نئے سرے سے نظام الاوقات مرتب کرنا شروع کیا ہے، جس میں منجملہ اور باتوں کے سائنسی اصولوں پر مبنی ٹرینوں کا جدول تیار کرنا، دیکھ ریکھ کی خاطر مناسب راہداریوں کو یقینی بنانا، مال برداری کی خصوصی راہداری کی فراہمی کے ساتھ وقت کی پابندی کو بہتر بنانا، موجودہ ٹرینوں کے استعمال کو بہتر بنانا اور مسافروں کو آسان اور موثر خدمات کی فراہمی شامل ہیں۔ ان اقدامات میں دیگر باتوں کے علاوہ مسافر برداری اور مال برداری کے تقاضوں کے مطابق ٹرینوں کے ٹھہرنے کے مقامات کا معقول تعین شامل ہے۔ اس اقدام کا ایک پہلو یہ ہوگا کہ ترسیل کا ایک مربوط نظام مرحلہ وار سامنے لایا جائے جس کا مقصد مختلف مقامات سے یکجا کی جانے والی مصنوعات کو مطلوبہ جگہوں تک آسانی سے پہنچانا اور باہمی رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ریلوے اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاعات فراہم کیں۔

 

******

م ن۔ ر ف۔ م ر

U-NO.5492


(Release ID: 1655505)
Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil