سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت نے موجودہ وبا کے تناظر میں اولڈ ایج ہوم کو چلانے اور بندوبست کرنے والی تنفیضی ایجنسیوں کے لئے پیشگی گرانٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا
آج کی تاریخ تک 21-2020 کے دوران تنفیضی ایجنسیوں کیلئے 83.74 کروڑ روپئے پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں
Posted On:
16 SEP 2020 1:10PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ موجودہ وبا کے تناظر میں اور اس حقیقت پر غور کرتے ہوئے کہ تنفیضی ایجنسیوں کے پاس اولڈ ایج ہوم کو چلانے اور اس کے بندوبست کیلئے مناسب فنڈ نہ ہو، لہٰذا سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ان کے لئے پیشگی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کی تاریخ تک 21-2020 کے دوران تنفیضی ایجنسیوں کیلئے کُل 83.74 کروڑ روپئے پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔
سماجی انصاف وتفویض اختیارات کی وزارت بزرگ شہریوں کیلئے قومی ایکشن پلان (این اے پی ایس آر سی) نافذ کررہی ہے۔ جس کا ایک اہم جزو معمر شہریوں کیلئے مربوط پروگرام ہے۔ اس کے تحت تنفیضی ایجنسیوں مثلاً ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو رجسٹرڈ سوسائٹی کے ذریعے پنچایتی راج اداروں مقامی بلدیاتی اداروں، غیرسرکاری تنظیموں ، رفاہی تنظیموں کو بزرگ شہریوں کیلئے گھر (اولڈ ایج ہوم ) چلانے اور اس کے بندوبست کیلئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 5518
(Release ID: 1655470)
Visitor Counter : 183