پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

بی ایس ۔VIایندھن کی فراہمی کے لئے قیمتوں کا تعین

Posted On: 16 SEP 2020 1:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16ستمبر  2020/حکومت کی جانب سے بالترتیب 26 جون 2010 اور 19 اکتوبر 2014 سے پیٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں کو مارکیٹ  ڈیپنگ یعنی بازار کے تعین کی بنیاد پر  طے کیا جارہا ہے۔ تب سے  سرکاری شعبے کی  تیل مارکیٹنگ کمپنیاں (او این سی) اپنے بین الاقوامی مصنوعات کی قیمتوں، تبادلے کی شرح، ٹیکس کے ڈھانچے ، اندرونی  ملک مال برداری  اور قیمت کے   دیگر  عناصر کے   عین مطابق  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں مناسب فیصلہ لیتی ہیں۔

مزید برآں ،   آئی ایل او سی نے  آگاہ کیا ہے کہ  بی ایس VI ایندھن کوالٹی کے  دیگر معیارات کے پیرا میٹرس کے علاوہ   کم سلفر مواد(زیادہ سے زیادہ) دس پی پی ایم کے لحاظ سے  اعلی معیار کے  ایندھن ہیں۔ بی ایس VIایندھن کی پیداوار میں  ہندستانی ریفائنریز کو زبردست سرمایے کی  ضرورت ہوتی ہے۔  اس سلسلہ میں یکم اپریل 2020 سے نافذ العمل    قیمتوں میں ترمیم کی گئی ہے  جس کےمطابق سرمایہ کے لاگت کی جزوی طور پر  تلافی کی جاسکے۔

یہ معلومات   پیٹرولیم او رقدرتی کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نے  راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5498


(Release ID: 1655466) Visitor Counter : 108