کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ای – کامرس خوردہ کمپنیاں

Posted On: 16 SEP 2020 4:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 ستمبر ،2020   / ای – کامرس کمپنیوں کی طرف سے موجودہ قوانین کی خلاف ورزیوں کا الزامات سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں جو شکایات ملی ہیں، ان کی  جانچ صنعت اور اندرونی تجارت کی ترقی کا محکمہ (  ڈی پی آئی آئی ٹی ) کر رہا ہے اور ایف ڈی آئی پالیسی کے تحت کچھ مبینہ  خلاف ورزیوں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے جو کچھ ای – کامرس خوردہ کمپنیوں کے خلاف ہیں۔ یہ چھان بین ڈائیرکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ، غیر ملکی زر مبادلہ کے بندوبست سے متعلق قانون ، 1999 کی شقوں کے تحت کی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ ای – کامرس کمپنیوں کے خلاف بہت سی شکایات جن میں  ان ایسوسی ایٹ  /  ہولڈنگ کمپنیوں  کی شکایات بھی شامل ہیں جو مارکیٹ پلیس ، پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہیں ، آن لائن فروخت کار سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں مختلف ورٹیکلز میں سرچ انجن سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں  شامل ہیں۔  یہ شکایات مقابلہ جاتی رویے کے خلاف ہے  اور ان کی چھان بین بھارت کا مقابلہ جاتی کمیشن کر رہا ہے۔

ای – کامرس کے بارے میں موجودہ ایف ڈی آئی پالیسی کی وضاحت فرہام کرنے کی خاطر ڈی پی آئی آئی ٹی نے 26.12.2018 کو ، پریس نوٹ نمبر 2 جاری کیا تھا۔ البتہ، ڈی پی آئی آئی ٹی نے کسی بھی ایسی ای – کامرس غیر ملکی کمپنی کو کوئی خصوصی ہدایت نہیں دی تھی جس میں ایف ڈی آئی ہو اور وہ خوردہ شعبے میں کام کر رہی ہو۔

یہ معلومات کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پیوش گوئل نے لوک سبھ امیں آج ایک تحریری جواب میں بتائی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 5506



(Release ID: 1655394) Visitor Counter : 105


Read this release in: Tamil , English , Punjabi , Telugu