وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے پہلا اے آئی سی ٹی –وسویسوریہ بہترین ٹیچر ایوارڈ2020 اے آئی سی ٹی سے منظور شدہ اداروں کے 12 تدریسی ارکان کو پیش کیا


یہ ایوارڈ غیرمعمولی ٹیچروں کوشناخت  کرنے نیز ان کی لیاقت  ،بہترین طریقے اپنانےاور جدت طرازی کے اعتراف میں شروع کیا گیا ہے: جناب رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 15 SEP 2020 6:38PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  15 ستمبر 2020 /  مرکزی وزیرتعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے یوم انجینئرزکے موقع پر  پہلا اے آئی سی ٹی –وسویسوریہ بہترین ٹیچر ایوارڈ2020 اے آئی سی ٹی سے منظور شدہ اداروں کے 12 تدریسی ارکان  کو پیش کیا۔ اس تقریب کا انعقاد ورچوئل وسیلے  سے کیا گیا اور وزیرموصوف نے آن لائن انٹریکشن  کے ذریعے تدریسی ارکان کو  ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ اے آئی سی ٹی کے چیئرمین پروفیسر انل ڈی سہسرا بدھے، نائب چیئرمین اے آئی سی ٹی ایم پی پونیا اور ممبرسکریٹری اے آئی سی ٹی پروفیسر راجیو کمار نے بھی اس موقع پر ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کی اور قوم کی تعمیر میں ٹیچروں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سر موکش گنڈم وسویسوریہ  بھارت میں انجینئرنگ کے بنیاد گزار تھے۔  وہ بھارت کے ان سرکردہ انجینئروں اور سیاست دانوں میں سے تھے جن  کا ملک کی ترقی میں حصہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔  ملک کی تعمیر میں ان کے ناقابل فراموش تعاون کے اعتراف میں ان کو 1955 میں بھارت رتن ایوارڈسے سرفراز کیا گیا تھا۔ سر وسویسوریہ جیسی عبقری ہستیوں کے طے کردہ نصب العین  کی تکمیل کی خاطر وزارت تعلیم قومی تعلیمی پالیسی 2020 لے کر آئی ہے، جس کے ذریعے  اعلی تعلیم میں ہمہ جہت اور متعدد مضامین والی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تاہم اعلی تعلیمی اداروں کی کامیابی کا سب سے اہم عنصر  ان کے تدریسی  عملے کے معیار اور ان کی لگن پر منحصر ہے۔ اعلی تعلیم کے نشانوں کو حاصل کرنے میں ٹیچروں کی اہمیت کو سمجھتے  ہوئے  گذشتہ کئی برسوں میں بھرتی کو منظم کرنے اور کیریئر میں ترقی سے لے کر ٹیچروں کی بھرتی میں مختلف طبقوں کی مساوی نمائندگی  تک متعدد پہل کا آغاز کیا گیا ہے۔

اے آئی سی ٹی –وسویسوریہ بہترین ٹیچر ایوارڈ2020 کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نےکہا کہ غیر معمولی ٹیچروں کو شناخت کرنے اور ان کے ہنر ، تدریس کے بہترین طریقے اختیار کرنے اور جدت طرازی کا اعتراف کرنے کے لیے ، اعلی تعلیم کے میدان میں ڈگری اور ڈپلومہ اداروں کے لیے قومی سطح پر پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ شروع کیے گئے ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد ہر سال یوم انجینئرز کے موقع پر لائق تدریسی عملے کو قومی سطح پر شناخت کرنا ، انھیں عالمی سطح پر اعلی تعلیم میں ہمہ وقت تبدیل ہونے والی تبدیلیوں سے واقف رہنے کے لیے  حوصلہ افزائی کرنا اور اس طرح سماج کے لیے موثر بننے میں مدد دینا ہے۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ اے آئی سی ٹی  ای کے ذریعے شروع کی  گئیں معیار کے سلسلے میں مختلف پہل کے تناظر میں، ملک میں تکنیکی تعلیم مجموعی طور پر بہتر بنانے کی خاطریہ اسکیم بہترین صلاحیت کو شناخت کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے اے آئی سی ٹی  ای سے منظور شدہ تمام اداروں سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ معائنے کے اصول پہلے سے طے شدہ تھے، جن کا فوکس تحقیق، ہمہ جہت فیڈ بیک، طلبا کی نشوونما میں حصہ اور سماجی مسائل کے حل پر تھا۔

اس موضوع پر زبردست تاثرات موصول ہوئے، جن میں سے 261 تجاویز کو پروفیسر پریم وراٹ، پرو چانسلر؛ پروفیسر آف ایمیننس اور چیف منٹر نارتھ کیپ یونیورسٹی گروگرام کی سربراہی والی  ایک سات رکنی کمیٹی کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ ایوارڈس کے لیے 12 امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔

اس تقریب کے موقع پر مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے  طلبا کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے صحت مند ہم نصابی سرگرمیوں  کو فروغ دینے کے لیے اسپائسیز(اسکیم فار پرموٹنگ انٹریٹس، کریٹیویٹی اینڈ ایتھکس امنگ اسٹوڈنٹس) کا افتتاح بھی کیا۔

اے آئی سی ٹی –وسویسوریہ بہترین ٹیچر ایوارڈ2020

فہرِست ایوارڈ یافتگان

 

نمبر شمار

نام

ریاست

ادارہ

مضمون

1

ڈاکٹر پرشانت پوار

مہاراشٹر

ایس وی ای آر آئی کالج آف انجینئرنگ پندھر پور

سول انجینئرنگ

2

ڈاکٹر ملاٹھی آر

تمل ناڈو

سونا کالج آف ٹیکنالوجی

سول انجینئرنگ

3

ڈاکٹر محمد یار

نئی دلی

اسکول آف ریسرچ

فارما سیٹیکل کیمسٹری

4

ڈاکٹر شیلجا پاٹل

مہاراشٹر

جے ایس پی ایم راجارشی ساہو کالج آف انجینئرنگ

الیکٹرانک اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن

5

ڈاکٹر جینت جے راج

تمل ناڈو

شری کرشنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی

کمپوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ

6

ڈاکٹر منیش کوکرے

مہاراشٹر

شری گووند سنگھ جی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی

الیکٹرانک اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ

7

ڈاکٹر تیجل گاندھی

گجرات

آنند فارمیسی کالج

فارمیسی

8

ڈاکٹر شریپد بھاٹل ونڈے

مہاراشٹر

وشوکرما انسٹی  ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

الیکٹرانکس انجینئرنگ

9

ڈاکٹر فاروق احمد قاضی

مہاراشٹر

ویرماتاجیجابائی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ

الیکٹریکل انجینئرنگ

10

ڈاکٹر منیشا شرما

چھتیس گڑھ

بھیلائی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن

11

ڈاکٹر جے وردھن پٹیل

گجرات

نوتن فارمیسی کالج

فارماسیٹیکل

12

ڈاکٹر نندکمار مادا

تمل ناڈو

ارسان گنیشن پولی ٹیکنک کالج

پرنٹنگ ٹیکنالوجی

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ ا ع۔ت ع )

    (16-09-2020 )

U.NO. 5445

 



(Release ID: 1654947) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil