امور داخلہ کی وزارت

سرحد پار کی دراندازی

Posted On: 15 SEP 2020 6:05PM by PIB Delhi

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کی لگاتار کوششوں کی سرحد پار سے مدد اور اعانت کی جاتی ہے۔ گزشتہ 12 مہینے کے دوران (اگست 2019 جولائی 2020) ماہانہ اعتبار سے جموں وکشمیر میں نیٹ دراندازی اور دراندازی کی کوششوں کی تعداد نیچے دیے گئے۔

نمبر شمار

ماہ

دراندازی کی کوشش

نیٹ دراندازی

  1.  

اگست 2019

48

32

  1.  

ستمبر 2019

40

36

  1.  

اکتوبر 2019

26

12

  1.  

نومبر 2019

6

0

  1.  

دسمبر 2019

9

3

  1.  

جنوری 2020

3

3

  1.  

فروری 2020

0

0

  1.  

مارچ 2020

3

3

  1.  

اپریل 2020

23

18

  1.  

مئی 2020

8

4

  1.  

جون 2020

0

0

  1.  

جولائی 2020

10

0

میزان

176

111

 

انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی زمینی سرحدیں ریگستانوں، پہاڑوں، جنگلوں اور دریاؤں کے علاوہ ناہموار علاقوں سے گھری ہوئی ہیں۔ حکومت نے ایک کثیر رخی طریقہ کار اپنایا ہے تاکہ سرحد پار کی دراندازی کو روکا جاسکے اور اپنے علاقوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ ان اقدامات میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر گارڈنگ فورسز کی تعینات، گشت کرکے سرحدوں کی مؤثر نگرانی، ناکاز بچھانا یا قائم کرنا، سرحدوں پر آبزرویشن پوسٹ کا قیام، بارڈر آؤٹ پوسٹ کی میپنگ، نگرانی کے آلات کی تعیناتی، انٹلی جینس نیٹ ورک کو مستحکم کرنا، سرحد پر خار دار تار لگانا اور فلڈ لائٹس شامل ہیں۔

..............

 

  م ن، ح ا، ع ر

15-09-2020

U-5421



(Release ID: 1654938) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Manipuri , Tamil , Telugu