وزارت آیوش
ریاستوں نے یوگا اور فطری معالجے کے مرکزی تحقیقی اداروں کے قیام کے لئے زمین کی پیش کش کی
Posted On:
15 SEP 2020 4:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15؍اگست، آندھرا پردیش، کیرالہ، اڈیشہ، مغربی بنگال، راجستھان، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، کرناٹک اور ہریانہ نے اپنی اپنی ریاست میں یوگا اور فطری معالجے (سی آر آئی وائی این) کے مرکزی تحقیقی ادارے قائم کرنے کے لئے زمین کی پیش کش کی اور زمین فراہم کرائی ہے۔ یہ پیش کش آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارے، یوگا اور فطری معالجے کی تحقیق کے لئے مرکزی کونسل (سی سی آر وائی این) ،کے ذریعے کی گئی ہے۔
ابھی تک ہریانہ ، کرناٹک اور اڈیشہ میں تین سی آر آئی کے قیام کے لئے سرکار نے فنڈ جاری کردئے ہیں۔ سرکار کے ذریعے فراہم کردہ رقم اور ان ریاستوں میں اس کے استعمال کی تفصیل درج ذیل ہے:
ریاست
|
فراہم کردہ رقم
|
استعمال شدہ رقم
|
ہریانہ
|
59.21 کروڑ روپے
|
56.55 کروڑ روپے
|
کرناٹک
|
59.67 کروڑ روپے
|
56.35 کروڑ روپے
|
اڈیشہ
|
1.58 کروڑ روپے
|
0.09 کروڑ روپے
|
حکومت نے عالم گیر پیمانے پر یوگا اور فطری معالجے کو فروغ دینے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:
i- بین الاقوامی تعاون کی فروغ کے لئے مرکزی شعبے کی اسکیم (آئی سی اسکیم) کے تحت آیوش کی وزارت نے عالمی پیمانے پر یوگا اور فطری معالجے سمیت طب کے آیوش نظاموں کو فروغ کرنے اور مشتہر کرنے کے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ آیوش کی وزارت بین الاقوامی میٹنگوں، کانفرنسوں، تربیتی پروگراموں، سیمیناروں اور آیوش نظاموں کی فروغ اور انہیں مشتہر کرنے کے لئے حکومت ہند کے خصوصی کام پر آیوش کے ماہرین کو بیرون ملک شرکت کرنے کے لئے بھیجتی ہے۔بین الاقوامی کانفرنسوں ، ورکشاپوں، سیمیناروں وغیرہ میں آیوش سے متعلق سائنسی تحقیق کو پیش کرنے کے لئے مالی امداد بھی فراہم کرائی جاتی ہے۔
ii- سن 2015 میں 21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) اختیار کرنے کے بعد آیوش کی وزارت ہر سال بین الاقوامی یوگا کانفرنس منعقد کررہی ہے۔ وزارت نے میسور میں 15 سے 16 نومبر کے دوران ’قلبی دیکھ بھال کے لئے یوگا پر بین الاقوامی کانفرنس ‘ منعقد کی۔ اس کانفرنس میں تقریبا 17 ممالک سے یوگا کے 35 ماہرین سمیت تقریبا 1000 ہندوستانی اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں غیر ملکی شراکت داروں کو یوگا کی مختلف مشقیں سمجھنے اور اپنانے کا موقع دیا اور انہیں اپنے اپنے ممالک میں اس کی مزید معلومات پھیلانے میں مدد دی۔
iii- آیوش کی وزارت دنیا بھر میں 21 جون کو یوگا کا بین الاقوامی دن منانے کے لئے ہر سال بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں کو تکنیکی حمایت فراہم کرا رہی ہے۔ 2019 میں یوگا کا بین الاقوامی دن 189 ملکوں اور 820 عالمی مقامات پر منایا گیا ۔
iv- وزارت ثقافت اور خارجی امور کی وزارت کے ساتھ تعاون سے آیوش کی وزارت کے ذریعے کی گئی مرکوز کوششوں کے نتیجے میں یکم دسمبر 2016 کو، یوگا کو ،یونیسکو کے نمائندوں کی فہرست میں ، انسانیت کی غیر مادی ثقافتی وراثت کے طور پر بیان کیا گیا، جس سے دیگر ملکوں کے ساتھ امن اور برداشت کے نظریات کی مزید تشہیر ہوگی۔
v- ہندوستانی کونسل برائے ثقافتی تعلقات (آئی سی سی آر) کے ذریعے آیوش کی وزارت ہندوستان میں یوگا کے بہترین اداروں میں 98 ممالک سے اہل غیر ملکی شہریوں کے ذریعے ہر سال انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کورس پورا کرنے کے لئے، اسکالر شپ فراہم کرتی ہے۔ 30 ممالک میں وزارت نے 33 آیوش معلوماتی مراکز قائم کئے ہیں، جن کا مقصد یوگا اور فطری معالجے سمیت طب کے آیوش نظاموں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات بہم پہنچانا ہے۔
یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب ہرش وردھن نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ا ع- ق ر)
U-5449
(Release ID: 1654914)