زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

اونٹوں سے متعلق قومی تحقیقی مرکز

Posted On: 15 SEP 2020 4:03PM by PIB Delhi

اونٹوں سے متعلق نیشنل ریسرچ سینٹر(این آر سی سی)، بیکانیر کی گجرات میں ایک شاخ قائم کرنے کے لئے حکومت گجرات سے مناسب قیمت / لیز پر مناسب زمین اور دیگر وسائل مطلوب ہیں۔

خارائی اونٹوں کے تحفظ کے اقدامات-:

۱۔ ڈی ای آر / آئی سی اے آر کے ذریعہ خارائی اونٹ کی نسل کے طور پر خصوصیات، رجسٹرڈ اور گزٹ کئے جا چکے ہیں۔

۲۔ اونٹوں کی نسل کے مزیدتحفظ اورفروغ کے لئے این آر سی سی نے کامدھینو یونیورسٹی، گجرات کے ساتھ درج ذیل اہتمام کے تحت ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔(i) سائنسی خطوط پر اونٹوں کی پرورش کیلئے کسانوں کی تربیت۔ (ii) سائنسدانوں اور کسانوں کی باہمی ملاقاتوں کا اہتمام۔ (iii) جانوروں کے صحت سے متعلق کیمپوں کا انعقاد۔ (iv) اونٹ کے دودھ کے کاروبار کے فروغ کی خاطر طرف تکنیکی مدد فراہم کی فراہمی۔

 

لداخ میں دوہرے کوہان والے اونٹوں کے تحفظ کیلئے این آر سی سی، بیکانیرکی طرف سے مندرجہ ذیل کارروائی کی جارہی ہے-:

۱۔ وادیء نوبرا میں ہیلتھ کیمپ لگا کر اونٹوں کی صحت کی دیکھ ریکھ۔

۲۔ چارے کے مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر غذائیت کا انتظام۔

یہ معلومات آج زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*************

( م ن۔ ر ف ۔   م ف (

15-09-2020

U. No. 5435



(Release ID: 1654871) Visitor Counter : 211