وزارت آیوش

کووڈ-19 کے مریضوں کی صحت یابی میں یوگا مدد کررہا ہے

Posted On: 15 SEP 2020 4:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15/ستمبر 2020 ۔ سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی سی آر وائی این) نے راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی ہوسپیٹل، دہلی، ایمس دہلی، ایمس رشی کیش اور آر ایم ایل ہوسپیٹل، دہلی کے اشتراک سے کووڈ-19 کے مریضوں کی جلد صحت یابی میں یوگا کی اثرانگیزی کی توثیق کے لئے ایک ریسرچ پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

کووڈ-19 کی متعدی نوعیت کے سبب بڑی تعداد میں جمع ہونے پر سخت پابندیوں کے سبب بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی) 2020 کا موضوع ’گھر پر یوگ، اہل خانہ کے ساتھ یوگ‘ رکھا گیا ہے۔

آیوش کی وزارت نے اپنے متعدد آن لائن ریسورسیز اور اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں جیسے کہ یوگا پورٹل اور یوٹیوب، فیس بک، ٹوئیٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا ہینڈلس پر خاطرخواہ مواقع دستیاب کرائے تھے تاکہ لوگ اپنے گھروں سے یوگ سیکھ سکیں۔

وزارت نے ’مائی لائف مائی یوگا (ایم ایل ایم وائی)‘ یعنی جیون جوگا ویڈیو بلاگنگ مسابقے کا بھی انعقاد کیا تھا، جس میں انعام یافتگان اور رنرس اَپ کے لئے پرکشش انعامات رکھے تھے۔ اس کے علاوہ آیوش کی وزارت نے پرسار بھارتی کے اشتراک سے چھٹے بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر ڈی ڈی نیشنل پر ایک ٹرینر کی قیادت میں یوگا سیشن کا نشریہ کیا تھا۔

بین الاقوامی یوم یوگ 2020 کے لئے پروموشنل مہم کے ایک جزو کے طور پر مشہور یوگ گروؤں اور ماہرین کے ذریعے یوگ کے موضوع پر متعدد آن لائن خطبات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔  16 یوگ گروؤں اور ماہرین نے 5 جون 2020 سے 20 جون 2020 کے دوران اپنے خطبات پیش کئے، جسے آیوش کی وزارت کے آفیشیل فیس بک پیج پر اسٹریمڈ لائیو کیا گیا۔

بین الاقوامی یوم یوگ کے انعقاد کے ایک جزو کے طور پر وزارت نے گرام پردھانوں سے رابطہ کیا اور گاؤں میں یوگا کے فروغ کے لئے انھیں کئے جانے والے کام کے بارے میں بتایا۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کو بھی دیہی علاقوں میں یوگا کے فروغ کے لئے لگایا گیا۔

گھر سے ٹریننگ کی سہولت بہم پہنچانے کے لئے ڈی ڈی بھارتی پر کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کا انعقاد کیا گیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سی وائی پی سے واقف کرایا جاسکے اور انھیں اصل تقریب کے لئے تیار کیا جاسکے۔

تفریحی صنعت سے وابستہ معروف شخصیات نے یوگا سے متعلق پروموشنل پیغام دیے، تاکہ بین الاقوامی یوم یوگ کے دن اپنے گھروں سے لوگوں کی سرگرم شرکت داری کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

یہ اطلاع صحت و کنبہ کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری اطلاع میں دی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5442

15.09.2020


(Release ID: 1654833) Visitor Counter : 133