شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب وائی پیٹن نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی


دونوں لیڈروں نے ناگالینڈ کے لئے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارے میں تبادلہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 SEP 2020 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15/ستمبر 2020 ۔ ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب وائی پیٹن نے آج شمالی مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشنز، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ریاست کے متعلق متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں اور تجاویز سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جناب پیٹن کو بتایا کہ مرکز نے ناگالینڈ کو خصوصی ترجیح دیتے ہوئے ریاست میں تین سال کے اندر دوسرا میڈیکل کالج کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ آزادی کے 70 سال گزر جانے کے بعد بھی ناگالینڈ غالباً ملک کی واحد ایسی ریاست رہی ہے جس کے ساتھ ابھی تک اپنا ایک بھی میڈیکل کالج نہیں تھا، جس کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ ہی اپنا کریئر بنانے کے خواہش مند ڈاکٹروں کو بھی ریاست سے باہر جانے کے لئے مجبور ہونا پڑتا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صرف 20 لاکھ کی آبادی والی چھوٹی سی ریاست کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعے امداد یافتہ میڈیکل کالج اس بات کا گواہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت ناگالینڈ جیسی دور دراز کی ریاست سمیت پورے شمال مشرقی خطے کو کتنی ترجیح دیتی ہے۔

ناگالینڈ میں پہلا میڈیکل کالج کوہیما کی راجدھانی کے لئے تقریباً تین سال قبل منظور کیا گیا تھا۔ دوسرا میڈیکل کالج اب ریاست کے مشرقی مون ضلع میں بنایا جائے گا۔

نائب وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ شمال مشرقی خطے کی ترقیاتی اسکیم  (این ای آر ڈی ایس) کے تحت نافذ کئے جانے والے پروجیکٹوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے چان ڈانگ سیڈل سے نوکلاک تک 31 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے کام میں تیزی لائے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کی جانب سے منظور شدہ سبھی پروجیکٹ متعلقہ ریاستوں کے ذریعے سجھائی گئی ترجیحات کے مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ سے پیداشدہ ناموافق حالات کی وجہ سے کچھ پروجیکٹوں کی تعمیل میں تاخیر ہوئی ہے، تاہم کووڈ کی وبا کی صورت حال میں ان کی وزارت نے شمال مشرقی ریاستوں کو ہر ممکن مالی مدد پہنچائی۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ان کی وزارت مستقبل میں متعدی امراض کے علاج کی صلاحیت رکھنے والے اسپتال کھولنے کے لئے مالی مدد مختلف ریاستوں کے ذریعے بھیجی گئی تجاویز منظوری دیے جانے کے عمل میں ہیں۔

 

**********

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 5439

15.09.2020


(ریلیز آئی ڈی: 1654823) وزیٹر کاؤنٹر : 80
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu