امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بہار میں 541 کروڑ روپئے کی مالیت کے شہری ترقیاتی بنیادی ڈھانچے کے 7 پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے


‘‘2014 سے مودی حکومت بڑی لگن کے ساتھ بہار کے لوگوں کی فلاح وبہبود اور ریاست کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے’’

‘‘مودی حکومت کے ان ترقیاتی پروجیکٹوں سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی اور سیور کی بہتر سہولتیں فراہم ہوں گی جن سے بہار کے بنیادی ڈھانچے میں ایک بڑی ترقی ہوگی’’

‘‘مظفرپور ریور فرنٹ سے سیاحت کے شعبے اور ماحولیات کو زبردست ترقی اور طاقت فراہم ہو گی جس سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے’’

Posted On: 15 SEP 2020 4:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 ستمبر،         مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے بہار میں 541 کروڑ روپئے کی مالیت کے شہری ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے  کے  لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا  شکریہ ادا کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے ‘‘2014 سے مودی حکومت بڑی لگن کے ساتھ بہار کے لوگوں کے فلاح وبہبود اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بہار میں 541 کروڑ روپئے کی مالیت کے 7 شہری بنیادی ڈھانچوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے لیے شکریہ ادا کرتاہوں۔ ان پروجیکٹوں کا تعلق پانی کی فراہمی، سیور کی صفائی اور ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ سے ہے۔’’

جناب امت شاہ نے کہا ہے ‘‘مودی حکومت کے اِن ترقیاتی پروجیکٹوں سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی اور سیور کی بہتر سہولتیں فراہم ہوں گی جس سے بہار میں  بنیادی ڈھانچے کو ایک بڑی ترقی ملے گی۔مظفرپور ریور فرنٹ سے سیاحت کے شعبے اور ماحولیات کو زبرددست ترقی اور فروغ حاصل ہوگا اور اس سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔’’

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 7 اہم شہری بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں سے چار پروجیکٹوں کا تعلق پانی کی فراہمی سے ہے جب کہ دو پروجیکٹ سیوریج کی صفائی سے متعلق ہیں۔ اور ایک کا تعلق ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ سے ہے۔ ان پروجیکٹوں پر عمل درآمد کا کام بہار کے شہری ترقیات اور ہاؤسنگ کے محکمے کے تحت بی یو آئی ڈی سی او کے سپرد  کیا گیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:5424

 



(Release ID: 1654718) Visitor Counter : 140