وزارات ثقافت

وبائی مرض کے دوران فنکاروں کی مدد کے لئے مرکز ی حکومت کی متعدد اسکیموں کے تحت فنکاربرادری کو 5462.69لاکھ روپے کی امداد جاری کی گئی :جناب پرہلاد سنگھ پٹیل


علاقائی ثقافتی مراکز میں فنکاروں کو 927.83لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی

Posted On: 14 SEP 2020 6:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14ستمبر  : ملک میں کووڈ۔19وبائی مرض کی وجہ سے پوری فنکاربرادری کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑااور ان کی روزی روٹی کے ذرائع ختم ہوگئے ۔ان فنکاروں کی مدد کے لئے وزارت ثقافت نے اس بات کو یقینی بنایاہے کہ مرکزی حکومت کی درج ذیل متعدد اسکیموں کے تحت فنکاروں کے لئے وقت پر تیزی سے مالی مدد جاری کی جاسکے :

نمبرشمار

اسکیم کانام

فراہم کی گئی گرانٹ

1

مجموعی گرانٹ اسکیم کے تحت مالی مدد

1517.04

2

بدھسٹ /تبتی فن وثقافت کے فروغ کے لئے مالی مدد کی اسکیم

1329.00

3

ثقافتی عمل اور پروڈکشن گرانٹ اسکیم

886.00

4

فن اورثقافت کے فروغ کے لئے اسکالرشپ اورفیلوشپ کی اسکیم

881.00

5

قومی سطح پرموجود ثقافتی تنظیموں کومالی امداد

427.25

6

ہمالیہ کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ وترقی کے لئے مالی امداد کی اسکیم

165.00

7

فنکاروں کو پنشن اورطبی امداد کی اسکیم

160.00

8

سیوابھوج یوجناکے تحت مالی امداد

74.00

9

اسٹیج سے وابستہ ثقافتی سرگرمیوں کے لئے عمارت اور اسٹوڈیوتھیئٹربنانے کے لئے مالی امداد

23.40

کل

5462.69

علاقائی ثقافتی مراکز ( زیڈ سی سی )نے  فنکاروں کو 927.83لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے ۔

موسیقی ، رقص ،ڈرامہ کی قومی اکیڈمی ہونے کے ناطے سنگیت ناٹک اکیڈمی میں موجودہ وبائی مرض کے دوران درج ذیل پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ان سرگرمیوں سے متعدد شعبے سے جڑے کئی فنکاروں کو فائدہ ہواہے  :

1-اکیڈمی موسیقی ،رقص ، ڈرامہ علاقائی اورقبائلی آرٹ اورکٹھ پتلی کے میدان میں فیلوزاورانعام یافتگان کے ساتھ مل کر ہرہفتے ویبنارمنعقد کرتی ہے ۔ اکیڈمی اب تک 32ویبنارکامیابی کے ساتھ منعقد کرچکی ہے، جس سے 32فنکاروں کو مالی فائدہ بھی پہنچاہے ۔

2-دیکشا رقص کی متعدد شکلوں ،جیسے کتھک ، کٹی یٹّم ، منی پوری ، ستریا ، چھاؤکے لئے آن لائن ٹریننگ کا ایک سلسلہ ہے ۔ابھی تک 15دیکشا پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں اور اس کے تحت سینیئرفنکاروں ، گروؤں اوران کے معاونین کو تقریبا11لاکھ روپے دیئے گئے ۔

3-16لاکھ روپے کی رقم ان فنکاروں کے لئے جاری کی گئی تھی جنھوں نے یوگ پرو میں حصہ لیاتھا۔ یہ موسیقی ، رقص ، ڈرامہ علاقائی اورقبائلی آرٹ اور کٹھ پتلی کا تہوارہے ۔

زیادہ ترتنظیمیں وزارت ثقافت کے تحت درج ذیل آن لائن پروگرام منعقد کررہی ہیں :

  • وزارت ثقافت کے تحت 7علاقائی ثقافتی مراکز ( زیڈ سی سی ) نے آن لائن پروگرام منعقد کئے جس میں فوک اور قبائلی فنکاروں نے ویبنار ،ورکشاپ ، لائیوپرفارمنس کے ذریعہ فیس بک وغیرہ جیسے سوشل میڈیا پراپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔درج بالاپروگراموں کے لئے فنکاروں کو زیڈ سی سی کے ذریعہ طے کردہ اصول اورشرحوں کی بنیاد پرمالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔
  • زیڈ سی سی نے ہیلپ لائنیں کھولی ہیں تاکہ تمام فنکاراس وزارت کی اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں ۔
  • جوفنکارورچوول موڈ کے پروگراموں سے وابستہ ہیں ان کی مدد کے لئے ایک ایکشن پلان تیارکیاگیاہے تاکہ وہ وزار ت کے ذریعہ جاری کردہ گرانٹ سے مالی مد د حاصل کرسکیں ۔
  • رکن ریاستوں کے علاقائی فنکاروں کوان کی کارکردگی کے لئے آن لائن پلیٹ فارم پیش کئے جاتے ہیں ۔
  • زیڈ سی سی نے رکن ریاستوں اورفنکاروں کے ساتھ مل کر ان فنکاروں کا رجسٹریشن کرانے میں مدد کی ہے جنھوں نے مالی مدد حاصل کرنے کے لئے ریاستوں کی متعدد اسکیموں میں اپنا رجسٹریشن نہیں کرایاتھا۔
  • زیڈسی سی نے رجسٹرڈ فنکاروں کے لئے  ورچوول پلیٹ فارم کے فروغ کے لئے غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ اشتراک کیاہے ۔
  • ایس این اے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پراپنی آرکائیوسے ‘ابھیویکتی ’سیریز کے تحت پروگراموں، تہواروں وغیرہ کو دکھارہاہے ۔
  • اکتوبر سے ایس این اے موسیقی ، رقص ، ڈرامہ، علاقائی اورقبائلی فن اورکٹھ پتلی کاورچوول تہوارپیش کرنے کا منصوبہ بنارہاہے ۔ اس کے علاوہ اس کاارادہ جنوری ، 2021سے ان تہواروں کو طبعی شکل میں پیش کرنے کا ہے ۔

یہ معلومات ثقافت اورسیاحت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) ، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے طورپرفراہم کیں ۔

************

( م ن۔ ق ت۔  ع آ)

(15.09.2020)

U-540



(Release ID: 1654423) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi , Manipuri , Telugu