یو پی ایس سی

این ڈی اے  اورنیول  اکیڈمی  امتحان (II) 2019 کے حتمی نتائج کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 SEP 2020 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14ستمبر  2020/ مندرجہ ذیل فہرست ، ان 662 امیدواروں کی میرٹ کی بنیاد پر  بنائی گئی فہرست ہے، جنہوں نے  یونین  پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 17 نومبر 2019  کو منعقدہ تحریری امتحان کےنتائج  اوروزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کےذریعہ  منعقدہ انٹرویو  میں کامیابی حاصل کی ہے اور وزارت دفاع کے 144ویں  کورس کے لئے نیشنل ڈیفینس  اکیڈمی کے آرمی ، بحریہ  اور فضائیہ کے ونگز  اور نیول  اکیڈمی (بحریہ اکیڈمی) کے لئے 106ویں  انڈین نیول  اکیڈمی کورس (آئی این اے سی)  میں داخلے کے لئے  کوالیفائی کیا ہے۔ مذکورہ کورسیز کے آغاز کی تاریخ کےبارے میں تفصیلی  معلومات کے لئے براہ کرم وزارت دفاع کی ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.inwww.joinindiannavy.gov.in اور www.careerindianairforce.cdac.in.  ۔  پر رابطہ کریں۔

  • ان فہرست کی تیاری میں میڈیکل امتحان کے نتائج کو ملحوظ خاطرنہیں رکھا گیا ہے۔
  • تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے، جن کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی  قابلیت کی تائید  میں مطلوبہ  سرٹی فکیٹ جمع کرانے سے مشروط ہے، جو انہیں  براہ راست  ایڈیشنل  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف رکروننگ ، ایڈجوٹینٹ جنرلز برانچ،  انٹی گریٹیڈ، ہیڈ کوارٹرس   کو منسٹری آف ڈیفنس (آرمی)ویسٹ بلاک نمبر ٰIII ونگ۔ 1آرکے پورم  نئی دہلی 110066 کو جمع کرانے ہیں اگر  اب تک جمع نہیں کئے ہیں، نہ کہ یوپی ایس سی کو۔
  • اگر مواصلاتی  (ڈاک) پتےمیں کوئ تبدیلی ہے، تو امیدواروں کوفوری طور پر براہ راست آرمی ہیڈکوارٹر کےمذکورہ بالا پتے پر رابطہ کرنے کامشورہ دیا جاتا ہے۔
  • نتیجے ، یو پی ایس سی کی ویب سائٹ  https://www.upsc.gov.in.پر بھی دستیاب ہیں۔  تاہم  نمبروں کے ساتھ نتائج، کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

 

 کسی بھی مزید معلومات کے لئےامیدوار، کمیشن کے گیٹ، سی کےنزدیک سہولت کا ؤنٹر  پر ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر   011-23385271/011-23381125/011-23098543اپر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ (کسی بھی کام کے دن پر) کرسکتے ہیں۔

نتائج دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in//WriteReadData/userfiles/NDA-Final%20Results.pdf

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-5371


(ریلیز آئی ڈی: 1654388) وزیٹر کاؤنٹر : 159
یہ ریلیز پڑھیں: Bengali , English , Marathi , Punjabi