وزارتِ تعلیم

حکومت کی طرف سے کمزور طبقوں کے لیے کوالیٹی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے کیے گیے احکامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 SEP 2020 4:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14  ستمبر ، 2020  / حکومت آن لائن / ڈیجیٹل تعلیم یہوں تک کہ فاصلاتی طریقے سے دی جانے والی تعلیم تک مساویانہ رسائی  کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ کالیٹی آن لائن نصابات سوئم کے ذریعے فراہم کیے جاتےہیں جو  ملک ہی میں تیار کیا گیا ایم او او سی (بڑے پیمانے پر  کھلا آن لائن نصاب) پلیٹ فارم ہے ۔ کیونکہ انٹرنیٹ تک ہر ایک کو رسائی حاصل نہیں ہے ۔لہذا  تعلیم کی وزارت اہم اقدامات میں سے ایک قدم سوئم پربھا کے تحت 34 تعلیمی ٹی وی چینلز فراہم کر رہی ہے، جس میں اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی مواد شاکل کیا گیا ہے۔ 

پہلے سے واضح کیے گیے پروگرام کے مطابق نصابات پر مبنی اس مواد کو روزانہ ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے جس تک طلبا اپنی آسانی کے مطابق رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔  اسکولی تعلیم کے لیے ایک کلاس اور ایک چینل کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ پی ایم ای ودیا  کے نام سے ایک جامع پہل کی گئی ہے جس کے ذریعے ڈیجیٹل / آن لائن  / آن ایئر تعلیم کے مطابق سبھی کوششوں کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ تعلیم تک کثیر طریقے سے رسائی حاصل کی جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U – 5376


(ریلیز آئی ڈی: 1654361) وزیٹر کاؤنٹر : 111
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , Bengali , Punjabi , Telugu