ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داری
Posted On:
14 SEP 2020 2:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 ستمبر 2020، ہنر مندی فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہنر مندی کا فروغ پنچایت کی سطح سمیت مقامی سطح پر عوام کی خواہشات کو پورا کرتا ہے، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت ضلع کو بااختیار بنانے پر زور دے رہی ہے۔ ظاہر ہے کہ ضلع کلکٹر کے تحت کام کرنے والی ہنر مندی کی ضلعی کمیٹی نہ صرف ضلعی سطح کے ہنر مندی کے فروغ کے منصوبوں پر عمل کے لئے سہولت فراہم کراتی ہے بلکہ بہتر عمل آوری کے لئے منصوبوں کے نفاذ کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات کو تحریک دینے کے لئے ہنر مندی کی ضلعی کمیٹیاں وزارت کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ضلع کی سطح پر وسائل کی مدد کو مستحکم کرنے کے لئے وزارت نے مہاتما گاندھی نیشنل فیلو شپ (ایم جی این ایف) بھی شروع کی ہے جو کہ آئی آئی بینگلور کے ذریعہ ہنر مندی کے فروغ کے ریاستی مشنوں (ایس ایس ڈی ایم) کے تعاون سے ڈیزائن کی گئی اور نافذ کی جارہی ہے، جس میں فیلوز کو دو سال کے لئے اضلاع میں تعینات کیا جائے گا اور وہ مخصوص ریاستی ہنر مندی کے فروغ کے منصوبے تیار کرنے کےلئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ متعلقہ مقامی اور ریاستی سطح کے پروگراموں کو بھی پہلے سے مختص کی گئی ریاستی گرانٹس کے علاوہ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت کی سنکلپ اسکیم کے تحت اضافی فنڈنگ ملے گی۔ تعلیم کی وزارت ’سمرگ شکشا۔ اسکولی تعلیم کے لئے ایک مربوط اسکیم‘ کے تحت اسکولی تعلیم کے ووکیشنلائزیشن کی اسکیم نافذ کررہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت درجہ 9 سے 12 تک کے لئے عام تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم کے فائدوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے ساتھ مختلف پیشہ جات کے لئے ضروری پیشہ ورانہ ہنر مندی فراہم کرانے کے مقصد سے ایک پیشہ ورانہ مضمون شروع کیا جائے گا۔ وزارت کے تحت کام کرنے والے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے میدان میں تعاون کے لئے 8 ملکوں یعنی جاپان، یو اے ای، سویڈن، سعودی عرب، سویڈن، روس، فن لینڈ اور مراقش کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(2020۔09۔14)
U-5487
(Release ID: 1654356)
Visitor Counter : 130