امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

21-2020 کی خریف فصل کے لیے  495.37 ایل ایم ٹی  چاول کی خرید کا تخمینہ

Posted On: 14 SEP 2020 6:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14  ستمبر ، 2020  / حکومت ہند کے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری  نے 11.09.2020 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خوراک سے متعلق ریاستی سکریٹریوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس کا مقصد 21-2020 کے خریف مارکیٹنگ کے لیے خریداری کے انتظامات پر بات چیت کرنا تھا۔ 21-2020 کی آئندہ سبھی فصل کے دوران تقریباً 495.37 ایل ایم ٹی چاول کے خرید کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو 20-2019 کی خریف فصل کے 416 ایل ایم ٹی خریداری کے تخمینے سے 19.07 فیصد زیادہ ہے۔  20-2019 کی خریف فصل میں دھان کی اصل خریداری 420.22 ایل ایم ٹی تھی، جو ایک ریکارڈ خریداری ہے۔

21-2020 کے دوران تمل ناڈو اور مہاراشٹر کے لیے خریداری کے تخمینے میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔ مدھیہ پردیش، تلنگانہ ، بہار اور جھارکھنڈ کے لیے  یہ تخمینے 50 فیصد سے زیادہ ہیں اور 20-2019 کے تخمینے سے زیادہ ہیں۔  چاول کی خریداری کے تخمینے کے تناظر میں سرکردہ ریاستیں پنجاب (113 ایل ایم ٹی)، چھتیس گڑھ (60 ایل ایم ٹی)، اور تلنگانہ (50 ایل ایم ٹی) ہیں اس کے بعد ہریانہ (44 ایل ایم ٹی)، آندھرا پردیش (40 ایل ایم ٹی)، اتر پردیش (37 ایل ایم ٹی) اور اڈیشہ (37 ایل ایم ٹی) ہیں۔

کووڈ – 19 کے تناظر میں خورا، اور عوامی نظام تقسیم کے  محکمے کے سکریٹری نے سبھی ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں  کہ خریداری کے دوران ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھی جائے ۔ میٹنگ کے دوران خوراک پر دی جانے والی سبسڈی کے بارے میں بھی ریاستوں کے دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

2020۔09۔ 14

U – 537



(Release ID: 1654347) Visitor Counter : 111


Read this release in: Hindi , Telugu , Manipuri , English