پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
آسام کے تن سکھیا میں باگجان تیل کنویں میں آتشزدگی
प्रविष्टि तिथि:
14 SEP 2020 2:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،14ستمبر : یہ باگجان تیل کنویں سے پیداہونے والی گرمی اورشورکی وجہ سے آس پاس کے علاقوں پرکافی اثرپڑاہے ۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے بازآبادکاری کیمپوں میں لگ بھگ 3000متاثرہ کنبوں کو بحفاظت نکال کروہاں رکھاگیاہے ۔مقامی لوگوں کاکوئی جانی نقصان تونہیں ہواہے البتہ کوائل انڈیا لمیٹڈ کے تین ملازمین جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
ضلع انتظامیہ نے املا کے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے لئے آئیل انڈیالمیٹڈ کو متاثرہ کنبوں کے لئے ضلع انتظامیہ کو معاوضے کی رقم دینی ہے ۔اب تک 8ستمبر ، 2020تک 2756کنبوں کی معاوضے کی رقم کے لئے نشاندہی کی گئی ہے ۔ آئیل انڈیالمیٹڈ کے ذریعہ ضلع انتظامیہ کے پاس 109350500رقم جمع کرائی گئی ہے جو3645متاثرہ کنبوں کو ایک بار معاوضے کے طورپر فراہم کی جائے گی اور ہرکنبے کو 30ہزارروپے دیئے جائیں گے ۔ این جی ٹی نے عبوری معاوضے کی ادائیگی کی بھی ہدایت کی ہے ۔
پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت نے اس واقعہ کی انکوائری کے لئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے اس کے علاوہ کان کنی اور سیفٹی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل اور آئیل انڈسٹری سیفٹی ڈائرکٹوریٹ گورنمنٹ آف انڈیا کی جانب سے انکوائری کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں ۔ آئیل انڈیا لمیٹڈ کے دوافسروں کو معطل کردیاگیاہے ۔ جو آگ لگنے سے پہلے کنویں کی آپریشن کی دیکھ بھال کررہے تھے ۔
کسی بھی پائپ لائن میں گیس کے رسنے کے بہت سے واقعات میں آئیل اورگیس کے کنوین بند کردیئے جاتے ہیں تاکہ تیل اورگیس کا نقصان یااس میں آتشزدگی کے کسی بھی واقعہ کو روکاجاسکے ۔
پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت مستقل تیل اورگیس کے سیکٹرمیں مختلف تحفظاتی اقدامات کی نگرانی اورجائزہ لیتی ہے اور وقتافوقتاکمپنیوں کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ اپنی تنصیبات میں اپنے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کریں ۔ پیٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ٹیکنیکل ڈائرکٹوریٹ تیل اورگیس کی تمام صنعتوں کے لئے تحفظ کے معیارات وضع کرتاہے ۔ ڈائرکٹوریٹ مستقل طورپرسیفٹی آڈٹ انجام دیتاہے تاکہ اس بات کو چیک کیاجاسکے کہ آیاسیفٹی معیارات اورضابطے صنعت کی جانب سے اپنائے جارہے ہیں یانہیں ۔
یہ اطلاع آج پیٹرولیم اورقدرتی گیس کے مرکزی وزیردھرمیندرپردھان نے ایک تحریری جواب میں دی ۔
***************
( م ن۔ ح ا۔ ع آ)
U-5361
(रिलीज़ आईडी: 1654004)
आगंतुक पटल : 122